حکومت نے غیر سنجیدہ رویہ روا رکھا اور کالعدم تنظیم سے معاہدہ کر لیا،احسن اقبال

0
34

حکومت نے غیر سنجیدہ رویہ روا رکھا اور کالعدم تنظیم سے معاہدہ کر لیا،احسن اقبال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کو نوازشریف کی جائیدادوں کی پڑی ہے ،

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم غیرذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں،وزیراعظم  نے گزشتہ روز جو تقریر کی وہ سب کے سامنے ہے ،بیرونی سرمایہ کاری کہاں ہے؟دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان کی معیشت گر رہی ہے ،عمران خان کے خطاب میں پیش کردہ ترقی کے اعداد و شمار حقائق کے منافی ہیں ،عمران خان کے خطاب میں پاکستان کی جنت کا نقشہ کھینچا گیا، عمران خان کا خطاب طعنوں اور نفرت پر مبنی تھا ملک کے اندر بحرانی صورتحال ہے،بحران کو گفتگو سے حل کیا جائے تاکہ حالات نہ بگڑیں،حکومت کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے ملک میں بڑا بحران ہے، امید ہے تمام فریقین گفت و شنید سے اس مسئلے کا حل نکالیں گے ،حکومت نے غیر سنجیدہ رویہ روا رکھا اور کالعدم تنظیم سے معاہدہ کر لیا،کسی جماعت کی سپورٹ نہیں کررہا، پاکستان کے دشمن ایسے حالات سے فائدہ اٹھاتے ہیں، سفارتکاری پر وزارت خارجہ اور وزیراعظم کی زبانیں بند ہیں مسلم لیگ نے مثبت کردار ادا کیا، حکومت حالات بگاڑنا چاہتی ہے، ناموس رسالتؐ پر ہرمسلمان مرمٹنے کوتیار ہے آپ کے وزرا دستخط کررہے تھے تو کیا آپ کی عقل سیر کرنے گئی تھی،

قبل ازیں احتساب عدالت میں نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس کی سماعت ہوئی،، لیگی رہنما احسن اقبال سمیت دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے ،احسن اقبال کے وکیل کے عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی، احسن اقبال نے کہا کہ رمضان چل رہا ہے ، نیب گواہ جھوٹی گواہیوں سے بچ جائینگے، جس پر احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ یہ تو اللہ تعالی ہی بہتر جانتا ہے، عدالت کے ریمارکس پر کمرہ عدالت قہقوں سے گونج اٹھ

Leave a reply