fbpx

حکومت نے ایک ارب ڈالر کے عوض کشمیر کا سودا کر لیا،احسن اقبال کا دعویٰ

حکومت نے ایک ارب ڈالر کے عوض کشمیر کا سودا کر لیا،احسن اقبال کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے دو مرتبہ منی بجٹ پیش کیا ہے،

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئین اور پارلیمنٹ کے مفادات سے کھیلنا شروع کردیا ہے،حکومت چاہتی ہے چھید والی کشتی تیرتی رہے،چاہے ملک کے مفادات کا سودا کرنا پڑے،حکومت نے کشمیر کا بھی ایک ارب ڈالر کے عوض سودا کر لیا،عمران خان ہمیں کشمیر پر لیکچر دیا کرتے تھے،اب بھارت سے اناج درآمد کرنے کی سمری ہوائی رفتار سے چل رہی ہیں،کیا بھارت نے کشمیر کو ضم کرنے کا قدم واپس لے لیا ہے؟ کیا بھارت نے اب کشمیر سے370 آرٹیکل واپس لے لیا ہے، یہ حکومت تین وزیر خزانہ بدل چکی ہے اس وزیراعظم کو پتا ہی نہیں کہ خارجہ پالیسی کیسے چلنی ہے،حیران ہوں ایسا وزیراعظم پاکستان کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا ہے، یہ حکومت اپنی ناکامی کی قیمت پاکستان سے وصول کر رہی ہے، وزیراعظم  نے ملک کو تباہ کردیا ہے،ن لیگ کواقتدار سے دورنہ کیا جاتا تو آج 100ارب ڈالر سی پیک کے ذریعے آچکے ہوتے،پاکستان کی ترقی کا سفر چھین کر ملک نالائق کے حوالے کردیا گیا، تین سال بعد بھی وہیں کھڑے ہیں جہاں مسلم لیگ ن چھوڑ کر گئی،ملک میں سی پیک مخالف حکومت مسلط کردی گئی، سی پیک کو تباہ و برباد کردیا گیا ہے،تین سال میں صرف یہ کہاگیا کہ سی پیک اتھارٹی بن گئی ہے،اسٹیٹ بینک کو گروی رکھنے کا مقصد پاکستان کی خود مختاری کا سودا ہے اسٹیٹ بینک پارلیمان کو نہیں بین الاقوامی اداروں کو جواب دہ ہوگا،آئی ایم ایف کے کہنے پر حکومت نے ٹیکس لگا دیئے ہیں آئین آرٹیکل 73 کے مطابق کوئی بھی منی بل ہو وہ قومی اسمبلی سے شروع ہوگا

محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

وزیراعظم کریں گے سعودی عرب کا دورہ، رمضان میں مساجد کھلی رہیں گی یا بند؟ طاہر اشرفی کا بڑا اعلان

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.