"حکومت نوں ٹھنڈ اے شاہ جی۔ نتھیا گلی 4 دن رہ کے آئے نے” ایک ہی دن میں سب سے زیادہ کیسز پر خواجہ آصف کا تبصرہ

0
24

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر ن لیگی رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "حکومت نوں ٹھنڈ اے شاہ جی۔۔ نتھیا گلی 4 دن رہ کے آئے نے.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے خواجہ آصف نے عید کے دنوں میں‌ وزیراعظم عمران خان کے دورہ نتھیا گلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت نوں ٹھنڈ اے شاہ جی۔۔ نتھیا گلی 4 دن رہ کے آئے نے

وزیراعظم عمران خان کی عید کے دوسرے روز نتھیا گلی جانے کی خبرسامنے آئی تھی جس پر ان پر شدید تنقید کی گئی تھی کہ کرونا کی وجہ سے عوام کے لئے سیاحتی مقامات بند ہیں، لیکن وزیراعظم خود نتھیا گلی پہنچ چکے ہیں، دوسری جانب پی آئی اے طیارہ حادثے کے بعد وزیراعظم کو نتھیا گلی نہیں بلکہ شہداء کے گھر جانا چاہئے تھا

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 66 ہزار 457 ہو گئی ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار 395 ہوگئی ہے

کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2429 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 24 ہزار 104، سندھ میں 26 ہزار 113، خیبر پختونخوا میں 9 ہزار 67، بلوچستان میں 4 ہزار 87، گلگت بلتستان میں 660، اسلام آباد میں 2 ہزار 192 جبکہ آزاد کشمیر میں 234 مریض ہیں

Leave a reply