حکومت جا چکی،جنازہ رکھا ہوا ہے،آئندہ کا لائحہ عمل کب ہو گا طے؟ شاہدخاقان عباسی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم اورن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف لانگ مارچ کر سکتے ہیں ،

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی بوکھلاہٹ سے ثابت ہوگیا لاہور کا جلسہ کامیاب ہوگا،آئندہ کا لائحہ عمل 8 دسمبر کے سربراہی اجلاس میں کریں گے،کارکنوں کی گرفتاریاں 13 دسمبر کے جلسہ کی کامیابی کااعلان ہیں

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ لانگ مارچ اور استعفوں کا آپشن کھلا ہے، اینٹی کرپشن کے ذریعے لوگون کو اٹھانے سے کچھ نہیں ہو گا، ایسے ہتھکنڈوں سے ہم پہلے خوفزدہ ہوئے ہیں اور نہ آئندہ ہوں گے۔ حکومت کے جانے کی ضرورت نہیں ، حکومت پہلے ہی جا چکی ہے ،جنازہ رکھا ہوا جتنی جلدی فارغ کریں بہتر ہے ۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ عوام معاشی طور پر تکلیف میں ہیں،حالات بہت خراب ہیں،میں اس ملک کا وزیر اعظم رہا ہوں اس کو ٹھیک کرنے میں پانچ سال لگیں گے ، اب نئے انتخابات کے بغیر کوئی حل نہیں، انتخابات سے قبل نظام کی تبدیلی بہت ضروری ہے

پی ڈی ایم کا 13 دسمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ ہو گا، جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے مسلم لیگ ن نے لاہور شہر میں جلسوں کو فیصلہ کر لیا

مسلم لیگ ن کی جانب سے لاہور کے تمام قومی اسمبلی کے حلقوں میں جلسے ہوں گے، اس حوالہ سے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے،جلسوں کو کامیاب بنانے کے لئے کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 13 دسمبر کے جلسے تک لاہور میں ہی قیام کریں گے،

پی ڈی ایم کو سینیٹر فیصل جاوید نے دیا بڑا چیلنج،کہا اس مقام پر جلسہ کریں سرکاری میڈیا پر بھی نشر کرا دینگے

ملتان ،حالات کشیدہ، کینٹینر لگ گئے، اپوزیشن کا ہر حال میں جلسہ کرنیکا اعلان

بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول

مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا

آصفہ بھٹوکراچی سے ملتان روانہ، کون ہے ہمراہ؟

آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی

پی ڈی ایم وائرس کا بھی مقابلہ کریں گے،مریم نواز کی سیاست بارے فردوس عاشق کا بڑا دعویٰ

ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمے، بلاول کے ترجمان برس پڑے

رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

حکومت کوعوام نظرنہیں آتی، جلسہ کیا نظر آئے گا،مولانا فضل الرحمان

لاہور جلسے سے قبل نیب متحرک، رانا ثناء اللہ کیخلاف بڑا فیصلہ کر لیا

مینار پاکستان پر جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو کیا کرنا ہے؟ پی ڈی ایم نے لائحہ عمل بنا لیا

دوسری جانب پی ڈی ایم کے 13 دسمبر کے جلسے کے لئے طے ہوا ہے کہ 12دسمبر کو ہی مینار پاکستان کا کنٹرول ن لیگ سنبھال لے گی۔ حکومت کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے پر سخت ردعمل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے ایڈمنسٹریش خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ کے کنٹرول میں ہوگی۔

دوسری جانب پی ڈی ایم نے مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر حکمت عملی طے کر لی ،مینار پاکستان کی اجازت نہ ملنے کے بعد ٹیکسالی چوک میں جلسہ کرنے پر غورکیا گیا ہے،اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اگر روکا گیا ،راستے بند کیے تو جلسہ ٹیکسالی چوک میں کریں گے،ٹیکسالی چوک میں کارکنان ہر طرف سے باآسانی پہنچ سکیں گے،مینار پاکستان جلسے کیلئے پہلی ترجیح ہے، ٹیکسالی چوک دوسری آپشن ہے،

Comments are closed.