حکومت نے گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی تو ذمہ دار حکومت ہو گی،مریم نواز کے ترجمان کا بیان

0
33

حکومت نے گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی تو ذمہ دار حکومت ہو گی،مریم نواز کے ترجمان کا بیان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا

مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ٹی وی بند کر دیں ، سڑکیں بلاک کر دیں جو کچھ مرضی کر لیں ،لوگ مسلم لیگ ن کے قائد کو سننے کے لیے ضرور آئیں گے،کل ابھی جلسے کی تیاریاں تھیں ،حکومت کے پائوں لڑکھڑانا شروع ہو گئے ،قوم مت ڈرے ، اس کی حکومت جانے والی ہیں ،جس کی حکومت آنے والی ہے ہم یہ نہیں کہ رہے کہ اس سے ڈریں صرف اس کی عزت کریں

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ہمارا لاکھوں کا جلسہ ہو گا اسے لاکھوں میں ہی دکھائیں ،ہمارے جلسے کی کوریج ہمت سے کریں ،پولیس والے غیر قانونی احکامات کو مت مانے یہ جعلی حکومت ہے ،جیلوں میں بھیجنے اور نا اہلی کے باوجود ہمارے ووٹ پی ٹی آئی سے زیادہ تھے ،جہانگیر ترین اپنے جہاز لے لر نہ پھرتا تو تحریک انصاف کے لیگ حکومت بنانا نا ممکن تھی

محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ کسی ایک شخص سے پوچھ لیں اس کی زندگی آج زیادہ اچھی گزر رہی ہے یا اس سے پہلی حکومت میں ،چینی کی قیمتوں میں اربوں روپے کی جیبیں بھڑی گئیں ، وہ پیسے کہاں گئے ،آج حکومت نے گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی تو ذمہ دار حکومت ہو گی،عمران خان جو کہتا تھا گھبرانا نہیں آج ان کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے

جلسہ گاہ میں کارکنان کی آمد شروع ہے، جامہ تلاشی کے بعد کارکنان کو جلسہ گاہ میں جانے کی اجازت دی جا رہی ہے،جلسہ گاہ کے قریب تمام علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، گاڑیوں کی آمدوفت مکمل طور پر بند ہے، شہریوں کو پیدل گزرنے دیا جا رہا ہے

گوجرانوالہ جلسہ کی سیکورٹی تنظیم انصار الاسلام کو سپرد کی گئی ہے.انصار الاسلام کے قائم مقام سالار حاجی عبداللہ خلجی نے سیکورٹی پلان رانا ثناءاللہ کو پیش کیا مسلم لیگ ن کے صوبہ پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے تنظیم انصارالاسلام کے خدمات کا اعتراف کرکے پی ڈی ایم گوجرانوالہ جلسہ کی سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکورٹی انتظام انصار السلام کے حوالے کیا۔

گوجرانوالہ جلسہ،اپوزیشن کے سرگرم کارکنان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے مرتب فہرست باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

سیاسی اجتماعات پر پابندی سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

کارکنوں کی گرفتاریوں کا کوئی جواز نہیں، گرفتاریوں سے تحریکیں زور پکڑتی ہیں، رانا ثناءاللہ

پی ڈی ایم کے حکومت مخالف جلسہ سے قبل دہشت گردی کا تھریٹ جاری

عمران نیازی حکومت ناکام، اب ہتھکنڈوں سے نہیں بچے گی،احسن اقبال کا دعویٰ

پی ڈیم ایم جلسہ، بلاول زرداری کہاں پہنچ گئے؟ سب حیران

پی ڈی ایم جلسہ، میڈیا کی انٹری کہاں سے ہو گی؟ اہم شخصیات کے جلسہ گاہ کے دورے

ہمیں سیکورٹی تھریٹ ایشو کرنے کی بجائے حکومت یہ کام کرے، احسن اقبال میدان میں آ گئے

گوجرانوالہ ،پی ڈی ایم جلسہ کی سیکورٹی کس جماعت کے سپرد کی گئی؟

پی ڈیم جلسہ،سٹیڈیم میں کتنے افراد کے بیٹھنے کی گنجائش؟

یہ عمران خان کی حکومت، ہم یہ کام کریں گے، حکومت نے شرکاء جلسہ کیلیے بڑا اعلان کر دیا

پی ڈی ایم جلسہ، لاہوریوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

مریم نواز رائیونڈ سے کب روانہ ہو گی؟ شیڈول سامنے آ گیا

پی ڈی ایم کے جلسے نے مزدوروں سے روزگار بھی چھین لیا

پی ڈی ایم جلسہ،کینٹینر ڈرائیوار کا برا حال، کہتے ہیں چھ دن سے کھانا نہیں ملا،کہاں جائیں

پی ڈی ایم جلسہ، جلسہ گاہ سے دو کلو میٹر کا علاقہ مکمل سیل،شہری خوار

پی ڈی ایم جلسہ، میڈیا کے لئے بنایا گیا گیٹ بند،کارکنان کی آمد شروع

پی ڈی ایم جلسہ، کوریج کرنیوالے صحافی مشکلات کا شکار، جلسہ گاہ سے باہر نکلنے کا حکم

دوسری جانب ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 16 اکتوبر بروز جمعہ دن دو بجے لالہ موسی میں قمرزمان کائرہ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کریں گے، جس کے بعد وہ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے براستہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ جلسے جائیں گے، اس روران وہ وزیرآباد کے مقام پر عوام سے خطاب بھی کریں گے۔

پی ڈی ایم کی قیادت اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان28 نکاتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ نوٹیفکشن کے مطابق حکومت نے پی ڈی ایم کو جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی مشروط اجازت دی ہے۔ جلسے کے دن شہر کے داخلی راستوں پر شرکاء کی سیکیورٹی کے لیے کنٹینرز لگائے جائیں گے۔ صرف پیدل افراد کو جلسہ گاہ کی طرف جانے دیا جائے گا۔

سی پی او گوجروانوالہ سرفراز فلکی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سے این او سی کے بغیر کارنرمیٹنگز اور عوامی اجتماع کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ گوجرانوالہ میں بغیراجازت کارنر میٹنگ اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 7 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں

جلسے کا وقت شام 5 سے رات 12 بجے تک مقرر کیا گیا، جس میں کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے،معاہدے کے مطابق پی ڈی ایم کا کوئی راہنما اسٹیڈیم کے علاوہ کسی جگہ تقریر نہیں کرے گا، پی ڈی ایم جی ٹی روڈ بند نہیں کرے گی، ملکی سلامتی کے اداروں اور خلاف آئین کوئی تقریر نہیں کی جائے گی، معاہدے کی خلاف ورزی پر جلسہ انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے

جمعہ کے دن ہی جلسہ کیوں؟ شہری نماز جمعہ کے لئے خوار

Leave a reply