حکومت لنڈے کے کپڑوں پر بھی ٹیکس لگانا چاہتی تھی،وزیر کا انکشاف

0
22

حکومت لنڈے کے کپڑوں پر بھی ٹیکس لگانا چاہتی تھی،وزیر کا انکشاف

وزیر مملکت علی محمد نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی حکومت لنڈے کے کپڑوں پر بھی ٹیکس لگانا چاہتی تھی ،

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ میری درخواست پر وزیرخزانہ نے لنڈے کے کپڑوں پر ٹیکس نہیں لگایا، شکرہے سیکنڈ ہینڈ کپڑوں پر ٹیکس نہیں لگا ،وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے مردان میں اہل علاقہ سے گفتگو کی،

وفاقی حکومت نے منی بجٹ میں سب کچھ مہنگا کر دیا ہے تمام اشیاء پر ٹیکسز لگائے گئے ہیں، منی بجٹ کے حوالہ سے اپوزیشن نے بھی احتجاج کیا ہے، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کہہ چکے تھے کہ حکومت نے عوام کو لنڈے کے کپڑوں تک کا نہیں چھوڑا پیک فوڈ ، بجلی، پیٹرول ، دالیں اور گھی سمیت دیگر اشیاء اس منی بجٹ کے مرہون منت مزید مہنگی ہو جائیں گی۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ 350 ارب کے منی بجٹ کے ذریعہ لگنے والے ٹیکسوں سے جو سیکڑوں اشیاء مہنگی ہونے جا رہی ہیں اس کا عام مہنگائی پر اثر نہیں پڑے گا؟عمران حکومت کا واحد معاشی مقصد اب صرف عوام سے ٹیکس بٹورنا رہ گیا ہے حکمران مال بنانے میں مصروف ہیں اور عوام فاقوں سے خودکشی پر۔

لنڈے کے کپڑوں پر ٹیکس کے حوالہ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے کچھ ٹویٹس کی ہیں اور حکومت پر کڑی تنقید کی ہے

ر قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ منی بجٹ قومی اسمبلی سے منظور ہونا قومی خودکشی ہوگی ,شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منی بجٹ روکنے کے لئے متحدہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے پاکستان کی معاشی خودمختاری خطرے میں ہے منی بجٹ کے ملک اور قوم کے لئے تباہ کن اثرات پر حکومتی ارکان اوراس کے اتحادیوں کے احساس کو جگانے کی کوشش کریں گے موجودہ حکومت قومی سلامتی کے لئے خطرہ بن گئی ہے ایک اور منی بجٹ کینسر کا علاج اسپرین سے کرنے کے مترادف ہے حکومت آئی ایم ایف کا تیارکردہ منی بجٹ نہ دے، استعفی دے تبدیلی کا سونامی معیشت، روزگار اور عوام کی خوشیوں کو نگل گیا ہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کا ریلیف اب تک عوام کو نہیں مل سکا عوام کے لئے اعلان کردہ معاشی ریلیف پیکج کا اثر تو نہیں نہیں پہنچا البتہ بجلی گیس اور اشیاءکی قیمت مزید بڑھ چکی ہے

آئی ایم ایف کو بتادیا عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا جائیگا،شوکت ترین

وزیر خارجہ بتائیں ہمارے جوان شہید ہیں یا اسامہ ؟ حنا ربانی کھر کا اسمبلی میں اظہار خیال

پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی

گرے لسٹ میں رہنے سے پاکستان کا کتنا ہوا مالی نقصان؟ رحمان ملک کا انکشاف،کیا بڑا اعلان

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

Leave a reply