حکومت نواز شریف کی سزا ختم کر سکتی ہے یا نہیں؟ بابر اعوان نے بتا دیا

0
46

حکومت نواز شریف کی سزا ختم کر سکتی ہے یا نہیں؟ بابر اعوان نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس نواز شریف کی سزا ختم کرنے کا کوئی اختیار نہیں،

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تاحیات نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ کا ہے تا حیات نا اہلی کی سزا حکومت ختم نہیں کر سکتی کرپشن میں ہونے والی سزا کے خاتمے کا اختیار نیب کے پاس بھی نہیں،کرپشن میں سزا کے خلاف اپیل ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے کیس ختم کرانے کیلئے نواز شریف کو اعتراف جرم اور پلی بارگین کرنا ہو گی پلی بارگین کی صورت میں نواز شریف کے تمام اثاثے ضبط ہوں گے مے فیئر اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹس بھی ضبط ہوں گے،آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت سزا میں کمی یا رعایت صدر کر سکتا ہے،

بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ این آر او 2 لینے والا اپنے بھائی کو این آر او تھری دینے کا اختیار نہیں رکھتا،آرٹیکل 45 میں سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کا فیصلہ موجود ہے،قوم نے رجیم چینج اور امپورٹڈ حکومت کو مسترد کیا ہے،آئینی بحران کے خاتمے کیلئے فوری الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں اب کیوں نہیں کہتے کہ نوازشریف بیمار ہیں، حکومت کواپسی کیلئے پہلے تو قوم سے جھوٹ بولنے پر انھیں شرمندہ ہونا پڑے گا، قوم جانتی ہے کہ ویڈیو والی فیکٹری کس خاتون نے لگائی ہے،ویڈیوز شریفانہ فیکٹری سے ہی تیار ہو کر آتی ہیں ،

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ نواز شریف کی سزا کو، ختم ، کم ، یا ،معطل کرنے پر غور شروع کیا گیا ہے،وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے پاس یہ اختیارات ہیں کہ وہ کسی کی بھی سزا کو ختم معطل یا کم کر سکتے ہیں

سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو

شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے

شیخ راشد شفیق کی عدالت پیشی،عید گزاریں گے جیل میں

توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

Leave a reply