آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت نے 11 ووٹ خرید رکھے تھے،مولانا فضل الرحمان

fazal

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترامیم کے لئے ہمارے 8ووٹوں کی ضرورت تھی اور انہوں نے 11ووٹ خرید لئے تھے

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آمریت نہیں ہونی چاہئے، عوام کی مرضی کے خلاف زبردستی ان پر کوئی مسلط نہیں ہو گا، حق حکمرانی عوام کے منتخب لوگوں کو حاصل ہو گا، جمہوری نظام میں بھی قرآن و سنت کے منافی قانون سازی نہیں کی جا سکتی،اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل نہیں ہوا، سفارشات پارلیمنٹ میں آتی رہیں اور پیش ہونے کے بعد پتہ نہیں کس کمرے میں دفن ہو گئیں، کسی نے بحث یا قانون سازی نہیں کی، اس بار26 ویں ترمیم کے تحت پارلیمنٹ کو پابند کیا گیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات نہ صرف پیش بلکہ عمل بھی ہو گا،قانون قرآن و سنت کے مطابق ہونا چاہئے،

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم میں 56کلاز سے ہم 22پر لے آئے پھراندر سے ممبران خرید لئے گئے،ہمارے 8ووٹوں کی ضرورت تھی اور انہوں نے 11ووٹ خرید لئے اور پناہ گاہ میں محفوظ کرلیا تھا،اگر ہم ووٹ نہ کرتے تو اصل ڈرافٹ سے بھی گندا ڈرافٹ آتا اور وہ منظور ہوجاتا تو ہماری ایک ماہ کی محنت کا کیا فائدہ ہوتا

Comments are closed.