حکومت اپوزیشن اور اپوزیشن حکومت بن گئی،یہ ہے تبدیلی؟ سراج الحق

0
41

حکومت اپوزیشن اور اپوزیشن حکومت بن گئی،یہ ہے تبدیلی؟ سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے موجودہ حالات پر منصورہ میں اہم پریس کانفرنس کی ہے، پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں جماعت اسلامی کی حکمت عملی کے بارے میں گفتگو کی،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن اور اپوزیشن حکومت بن گئی جماعت اسلامی نے اس سارے کھیل سے خود کو الگ رکھا ساڑھے تین سال بعد پی ٹی آئی حکومت ختم ہوئی مگر تبدیلی نہیں آئی اس وقت ملک میں سیاسی تقسیم ہے ہمارا مطالبہ بہتر نظام کے لیے جلد الیکشن کا انعقاد کیا جائے،آصف زرداری اور شہباز شریف سے کہا تھا چند دن بعد آپ آپس میں لڑپڑیں گے

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ خط پر موجودہ حکومت کو اعتبار نہیں ،جوڈیشل کمیشن میں سب سامنے آ جائے گا اس وقت ملک میں سیاسی تقسیم ہے جماعت نے پانچ سال ” گو امریکہ گو” کی تحریک اس وقت چلائی تھی جب کوئی امریکہ کا نام بھی نہیں لے سکتا تھا پی ٹی آئی نے اپنے کیے گئے وعدوں پرعمل نہیں کیا، حکومت کا خاتمہ ہو گیا مگر ان کا وعدہ کہیں پورا نہیں ہوا، موجودہ دلدل سے نکلنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں 2 ارب کے قریب مسلمان ہیں جو اللہ کے حکم پر روزے رکھتے ہیں جوہمارے لیے وحدت اور اللہ تعالیٰ سے محبت کا ذریعہ ہے امتی ہونے کے ناطے ہم پر یہ ذمے داری عاید ہوتی ہے کہ نہ صرف خود کامیاب بنیں بلکہ پوری انسانیت کی کامیابی کے راستے پررہنمائی بھی کریں دین کا پیغام ہمیں گھر گھر پہنچانا ہے انسانیت کی خدمت اور اسے تکالیف اور مصیبتوں سے بچانا ہم پر فرض ہے اوراسی سے ہم اللہ تعالیٰ کی حقیقی رضا حاصل کر سکتے ہیں۔ امت مسلمہ کا مشترکہ تعلیمی نظام اور معاشی منڈی ہونی چاہیے جو ترقی کے حصول کے لیے بنیادی اقدامات ہیں ہمیں مغربی ممالک اورامریکا پر انحصارکے بجائے خود اپنے پائوں پر کھڑا ہونا ہوگا اور اپنے حصے کا بوجھ اٹھانا پڑے گا

پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے

استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری

پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار

امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان

جمعیت علما اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ کی عمران خان سے ملاقات

Leave a reply