اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صحت کے نظام کی بہتری کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اسلام آباد کو پورے ملک کے لیے ایک ماڈل شہر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ان کی زیرصدارت وزارت قومی صحت کے امور پر ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے زیرانتظام صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اسلام آباد کی صحت کی سہولیات کو پورے ملک کے لیے ایک نمونہ کے طور پر قائم کیا جائے۔ وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس اور ریسرچ سینٹر کے کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت بھی کی اور اس کے لیے مشینری اور آلات کی خریداری کے پری کوالیفکیشن کا عمل شروع کرنے کا حکم دیا۔وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پری کوالیفکیشن کا عمل ماہر کنسلٹنٹس کی نگرانی میں مکمل کیا جائے تاکہ شفافیت اور معیار کی یقین دہانی ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیراتی کام اور مشینری وآلات کی خریداری کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے تاکہ تمام مراحل میں شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔
وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس سے منسلک یونیورسٹی کے لیے چارٹر کی منظوری کے عمل کا آغاز کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ تعلیم و تحقیق کے میدان میں مزید بہتری لائی جا سکے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت صحت کی سہولتوں کی فراہمی اور عوام کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور جلد ہی اس کے نتائج سامنے آئیں گے۔
محسن نقوی کے ساتھ تصویر کیوں؟عمران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پربرس پڑے
حکومت کا جسٹس منصور کے فل کورٹ تشکیل سے متعلق آرڈر کو چیلنج کرنے کا فیصلہ