حکومتی بے حسی،پاکستان کے لئے میڈل جیتنے والا پیرا ایتھلیٹ حیدر علی واپس پہنچے تو حکومت نے بینر بھجوا دیا تا ہم کوئی حکومتی نمائندہ استقبال کے لئے نہیں گیا
ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر انکی پاکستان آمد پر شاندار استقبال کیا گیا تھا، وفاقی وزرا اور پنجاب حکومت کے وزرا ایئر پورٹ گئے تھے ،پروٹوکول میں انکے آبائی گاؤں لے جایا گیاتھا تاہم اب پاکستان کے کامیاب ترین پیرا ایتھلیٹ حیدر علی پیرا لمپکس میں ایک اور میڈل جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچے تو حکومتی بے حسی سامنے آئی ،حیدر علی غیر ملکی ایئر لائن سے اسلام آباد پہنچے،حیدر علی کا استقبال پی ایس بی کے افسران اور نیشنل پیرالمپکس کمیٹی کے عہدیداران نے کیا، حکومت کی طرف سے کوئی نمائندہ وہاں نہیں گیاتا ہم وزیر اعظم شہباز شریف اور یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کی تصاویر والا بینر استقبال کیلئے پہنچایا گیا تھا ،حیدر علی کے استقبال کے لئے نہ جانے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،
حیدر علی نے پیرس میں ہونے والے پیرا لمپکس میں ڈسکس تھرو مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا ، یہ پیرا لمپکس کی تاریخ میں حیدر کا چوتھا میڈل تھا ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے حیدر علی کو پیرالمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے،وزیراعظم نےحیدر علی کیلئے نیک تمناؤں کااظہار کیا اور کہا کہ حیدر علی کی کامیابی سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی،
ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں
دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ
بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے
بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی
بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا
ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں
مودی کا بھارت”ریپستان” ڈاکٹر کے ریپ کے بعد آج بھارت میں ملک گیر ہڑتال
بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد