حکومتی چال کامیاب، اپوزیشن میں پھوٹ، ن لیگ رہ گئی تنہا
حکومتی چال کامیاب، اپوزیشن میں پھوٹ، ن لیگ رہ گئی تنہا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی چال کامیاب ہو گئی، اپوزیشن میں پھوٹ پڑ گئی، مسلم لیگ نے اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا تا ہم دیگر اپوزیشن جماعتیں اجلاس میں شریک ہوں گی.
ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا،مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ راناثنااللہ کے پروڈکشن آرڈرجاری نہ ہونے تک اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے،اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کی گئی.
اجلاس میں چیف الیکشن کمشنروارکان کی تقرری اور آرمی چیف کی توسیع سے متعلق پارٹی فیصلوں پربریفنگ دی گئی،مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی غورکیا گیا، اجلاس میں حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف کاروائیوں کو سیاسی انتقام قرار دیا گیا.
پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر
اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟
ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری
خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم لیگ ن پارلیمنٹ میں کردار ادا کرنا چاہتی ہے لیکن حکومت آرڈیننس کے ذریعے حکومت چلانا چاہتی ہے،جب تک رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوں گے ہم ایوان میں نہیں جائیں گے،
قومی اسمبلی اجلاس کے لئے گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے تا ہم رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہو سکے، اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعید رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے ہیں.
پیپلز پارٹی کے رہنما سابق صدر آصف زرداری اور خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کئے گئے ہیں، پروڈکشن آرڈر آج شروع ہونے والے اجلاس کے لئے جاری کئے گئے ہیں. رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈ جاری نہیں کئے گئے.