حکومتی نااہلی،سینکٹروں سماعت سے محروم بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ بڑھنے لگا، ایم ڈی بیت المال سماعت سے معذور بچوں کے علاج لئے فائلوں پر دستخط نہ کر سکے، عمر پانچ سال سے زیادہ ہو گئی تو سینکڑوں بچے مستقل معذور ہو جائیں گے، پانچ سال کی عمر تک بچوں کا علاج ممکن ہے،
سماعت سے معذور بچوں کا علاج اسلام آباد کے سی ڈی اے ہسپتال میں ہوتا ہے،علاج مہنگا، غریب شہری حکومت کے تعاون سے اپنے بچوں کا آپریشن کرواتے ہیں، کئی بچوں کے میڈیکل ٹیسٹ ہو چکے، رپورٹس مکمل ہو چکیں تا ہم ایم ڈی بیت المال کی جانب سے فائل پر دستخط ہونا باقی ہیں جس کی وجہ سے بچوں کے علاج میں تاخیر ہو رہی ہے، اگر فائل پر دستخط ہو بھی جاتے ہیں تو جن بچوں کی عمر اب چار برس ہو گئی ہے انکو آپریشن کا وقت تقریبا پانچ چھ ماہ بعد ملے گا کیونکہ باری آنے پر ہی آپریشن کیا جائے گا، اور جن بچوں کی عمر زیادہ ہو جائے گی وہ مستقل معذور ہو جائیں گے،
بچوں کے والدین نے صدر پاکستان آصف زرداری، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ ایم ڈی بیت المال کی تعیناتی کی جائے تا کہ انکے بچوں کا علاج ہو سکے،صرف خیبر پختونخواہ سے 150 کے قریب بچوں کا علاج ہونا ہے جن کی فائلز مکمل ہیں اور ایم ڈی بیت المال کی میز پر پڑی ہیں، والدین بیت المال آفس کے چکر لگا لگا کر خوار ہو گئے مگر ایم ڈی کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے فائل پر دستخط نہ ہوئے اور بچوں کے علاج کے لئے فنڈز جاری نہ ہو سکے،
واضح رہے کہ سماعت سے محروم بچوں کا علاج کوکلیر امپلانٹ انتہائی مہنگا علاج ہے،نواز شریف دور حکومت میں کوکلیر امپلانٹ کے لئے فنڈ ڈائریکٹ وزیراعظم ہاؤس سے وزیراعظم منظور کرتے تھے، تا ہم تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد یہ منصوبہ بیت المال منتقل کر دیا گیا، جو ابھی تک بیت المال کے پاس ہی ہے،
بیت المال میں سینکٹروں درخواستیں اس علاج کے لئے جمع ہو چکی ہیں، متعدد درخواستوں پر ساری کاروائی مکمل ہو چکی ہے صرف فنڈز جاری ہونا باقی ہیں تا ہم ایم ڈی کے نہ ہونے کی وجہ سے دستخط نہیں ہو رہے،
معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان
وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،
سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟
ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے
چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم