حکومت نے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لیے کونسے کام شروع کئے؟ عثمان ڈار نے بتا دیا

0
45

حکومت نے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لیے کونسے کام شروع کئے؟ عثمان ڈار نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوتھ ایکشن ایجنڈے کو ترجیح دینے پر اعلی سطحی پالیسی فورم کا اجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت ہوا

اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنماء عثمان ڈار ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان ، پارلیمانی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کمیٹی صائمہ ندیم، پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد اور مختلف وزارتوں کے سینئیر افسران نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عثمان‌ ڈار کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے کبھی نوجوانوں کو با اختیار بنانے کا سوچا ہی نہیں ، گزشتہ حکومت میں صرف کے پی میں یوتھ کے لیے کام کیا گیا ، وفاقی وزیر اسد عمر نے ہر سطح پر ہماری رہنمائی کی ، نیشنل یوتھ کونسل بنانے کا اعزاز وزیر اعظم عمران خان کو جاتا ہے، حکومت نے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لیے 100 ارب روپے مالیت کا قرضہ سکیم شروع کی، سکیم میں 25 ارب روپے خواتین کے لیے مختص کیے گئے ہیں ، اب تک 8 ہزار سے زیادہ نوجوان اس سکیم کے تحت اپنا ذاتی کاروبار شروع کر چکے ہیں اور مزید 7 سے 8 ہزار نوجوانوں کو جون تک قرضہ جات کی فراہمی ہو جائے گی ،

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا

پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ انڈیکس مرتب کیا جا رہا ہے ،نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے next کے نام سے جاب پورٹل کا انعقاد کر چکے ہیں،نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے قومی سطح پر ایک ادراہ کا قیام انتہائی ضروری ہے، ہمیں مختلف وزارتوں میں نوجوانوں کے لیے انسٹیٹوشنل ریفارم بنانے کی ضرورت ہے ،

Leave a reply