ملک میں لولی لنگڑی جمہوریت وکلاء کی وجہ سے ہے،حکومت اب کینٹینر دے، علی احمد کرد

0
30

سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی بحالی کی تحریک میں سرگرم قانون دان علی احمد کرد ججز کے خلاف ریفرنس کے معاملہ پر میدان میں آ گئے کہا اگر ریفرنس واپس نہ لیا گیا تو ایسی تحریک چلے گی کہ کوئی نہیں روک سکے گا

 

سپریم کورٹ کے باہر وکلاء کا دھرنا، آگ لگا دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علی احمد کرد نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی طبقہ سمجھتا ہےکہ وکلاکو شکست دے دے گاتویہ اس کی خام خیالی ہے،آج یہ جولولی لنگڑی جمہوریت ملک میں ہےوہ وکلا کی وجہ سے ہے ،علی احمد کرد نے مزید کہا کہ یہ صرف ایک جج کا معاملہ نہیں پورے ملک کا معاملہ ہے،افسوس ہے ایک چھوٹاسا گروہ اس تحریک کو سبوتاژکرنے کی کوشش کررہا ہے ،علی احمد کرد کا مزید کہنا ہے کہ ایسا کوئی احتجاج نہیں جو قومی نوعیت کا ہو اور میں شامل نہ ہوں .

ججز کے خلاف ریفرنس، آج ہو گی سماعت،ہڑتال پر وکلاء کا اختلاف

 

واضح رہے کہ علی احمد کرد نے ججز کے خلاف ریفرنس دائر ہونے کے بعد کہا تھا کہ ہم 14 جون کو اسلام آباد آئیں گے، حکومت کینٹینر تیار رکھے .

 

زرداری اور حمزہ کی رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر

آصف زرداری کے پروڈکیشن آرڈر کے لئے خورشید شاہ متحرک

بہت ہو گئی جیل ،آصف زرداری اگلے ہفتے اسمبلی اجلاس میں کریں گے شرکت

Leave a reply