حکومت کہیں‌ نہیں‌ جارہی اور نہ ہی پارٹی میں‌ کوئی اختلاف ہے. فواد چوہدری

0
36

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری نظام کی کامیابی کیلئے عمران خان کا کامیاب ہونا ضروری ہے. حکومت کہیں‌ نہیں‌ جارہی اور نہ ہی پارٹی میں‌ کوئی اختلاف ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ پارٹی میں اختلافات کی خبریں‌ بے بنیاد ہیں. اگر ہم صرف یہ نظر دوڑائیں کہ ہمارے ساتھ آزاد ہونے والے ممالک کہاں کھڑے ہیں احساس ہو گا اس عرصے میں کیا کھویا کیا پایا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو ایک ریزہ ریزہ نظام ملا ہے اور وہ اس نظام کو کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سول ادارے مکمل تباہ ہیں، جس ادارے کا جائزہ لیں پتا چلے گا اقربا پروری، سفارش اور میرٹ کے اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر ان اداروں سے کھلواڑ کیا گیا، اس لئے ایک دو برسوں میں ان اداروں میں بہتری کی کوئی توقع نہیں ہے.

واضح رہے کہ قبل ازیں‌ فواد چوہدری نے یہ بیان دیا تھا کہ کئی اہم فیصلے ہو جاتے ہیں‌ مگر ان کا پتہ نہیں‌ چلتا. ان کے اس بیان کے بعد یہ بحث جاری تھی کہ کیا فواد چوہدری بھی حکومتی پالیسیوں‌سے خوش نہیں‌ ہیں تاہم آج انہوں نے یہ بیان دیکر سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہیں ختم کرنے کی کوشش کی ہے.

Leave a reply