حکومت کراچی پر قبضہ کر کے کس منصوبہ کی تکمیل چاہتی ہے؟ بلاول نے لگایا سنگین الزام

0
30

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام دشمن حکومت غریبوں کاخون چوس رہی ہے، حکومت نےایک سال میں ہزاروں لوگوں کوبےروزگارکر دیا ہے،

بلاول نے بھی احتجاجی جلسے کا اعلان کر دیا،کہاں ہو گا اور کب ؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے لاڑکانہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں سے سبسڈی چھین کران کا معاشی قتل کیاجا رہا ہے، سلیکٹڈ حکومت عوام کی طاقت سےنہیں آتی، کٹھ پتلی حکومت عوام کی فلاح کانہیں سوچتی، مجھےاس کٹھ پتلی حکومت کوگھربھیجنا ہے، کٹھ پتلی حکومت نےعوام کاجینامشکل کردیاہے، کٹھ پتلی اورسلیکٹڈ حکومت کا مقابلہ کر رہا ہوں، ہم نے پرویزمشرف کا مقابلہ کیا، یہ سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو جیل میں ڈال کر کراچی پر قبضہ کرلیں گے، کٹھ پتلی حکومت کراچی پر قبضہ کرکے سندھ سے الگ کرنا چاہتی ہے، پیپلزپارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا،

زرداری کو جیل میں کونسی سہولت نہیں دی گئی، بلاول نے بتایا تو صحافی بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے

پاک فوج پرحملہ کرنے والوں کی بلاول سے ہوئی ملاقات،خبر نے کھلبلی مچا دی

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار بھٹو نے غریبوں کو زمینیں دیں، لوگوں کو روزگار دیا، مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں، سلیکٹڈ حکومت کراچی پرقبضہ کرنا چاہتی ہے، کیا آپ سلیکٹڈ حکومت کوسندھ کے دارالحکومت پرقبضہ کرنے دوگے؟

Leave a reply