مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ 925ارب روپے کا ترقیاتی پروگرام دیا جا رہا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ 6 سے 12ماہ میں ملک استحکام کی طرف جائے گا. آئی ایم ایف پروگرام میں جائیں نہ جائیں استحکام کیلیے خود ہی کچھ اقدامات کرنےچاہئیں.

انہوں نے کہاکہ ڈیوٹی لگا کردرآمدات 2ارب کم کی گئیں. پانچ ایکسپورٹ سیکٹرز کو مراعات دی گئیں. 9ارب ڈالر سے زائد دوست ممالک سے ارینج کیے گئے. زرمبادلہ ذخائر 10ارب رہ گئے تھے. اثاثےڈکلیئریشن اسکیم بہت آسان بنائی ہے . آنے والا سال استحکام کا سال ہوگا ،معیشت کو مستحکم کرناچاہتے ہیں. آئی ایم ایف پروگرام سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا،6 ارب ڈالرکا پروگرام تین سال کے لیے ہے. 28 ممالک سے 1لاکھ 52 ہزار پاکستانیوں کا ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے، حکومت نے نئے ذرائع سے ٹیکس نادہندگان کا ڈیٹا حاصل کیا ہے. بجٹ میں فلسفہ ہے کہ ٹیکس دینے والوں پر اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے. ایک لاکھ کمپنیاں ایس ای سی پی سے رجسٹرڈ ہیں ،صرف آدھی ٹیکس بھرتی ہیں. بجٹ میں آمدنی کا ہدف 5 ہزار 550 ارب ہوگا.

انہوں نے کہاکہ اسٹاک مارکیٹ میں پچھلے چند دن کے دوران 7فیصد اضافہ ہواہے. اسکیم کے مطابق کیش ہے تو بینک میں دکھانے ہوں گے

Shares: