وفاقی وزیرتوانائی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا، رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ پیر کی شام کو طوفانی ہواوں کی وجہ سے بجلی کا نظام متاثرہوا ہے جس کو بحال کرنے کی فوری کوشش کی گئی،انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں 99 فیصد فیڈرز مکمل طور پر فعال ہیں. علاوہ ازیں پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر سینیٹر شبلی فراز کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کے حوالے سے پاور ڈویژن کی جانب سے کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی. اجلاس میں کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوری میں گردشی قرضے کے مد میں 370 ارب کا اضافہ ہوا.