fbpx

حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم متحد ہوں گے تو کشمیر ضرور آزاد ہوگا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایوان صدر میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،کشمیریوں کے حقوق کو کسی صورت صلب نہیں ہونے دیں گے ،بھارتی پروپیگنڈے کا ہر فورم پر جواب دیں گے ،

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ آیندہ ہفتے بھی یکجہتی کا اظہار کریں گے ،بھارت کے اندر بھی مسلمانوں پر مظالم ہورہے ہیں .ہم متحد رہیں گے تو کشمیر آزاد ہوگا، بھارتی پروپیگنڈے کو پوری دنیا میں اجاگر کرتے رہیں گے،

مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج ہم سارے پاکستان میں ملکر نکلے ہوئے ہیں، قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور کشمیریوں کو بتاتا ہوں کہ ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، مودی اپنے تکبر میں کشمیر میں جو کر بیٹھا ،یہ وہ آخری پتہ کھیل گیا اب کشمیر آزاد ہو گا

کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے پاکستان نے حق ادا کر دیا، پاکستانی قوم سڑکوں پر نکل آئی، وزیراعظم کی کال پر ملک بھر مین آزاد کشمیر و پاکستان کے ترانے گائے گئے،

وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء کیی موجودگی میں پہلے پاکستان کا قومی ترانہ گایا گیا ، بعد میں آزاد کشمیر کا ترانہ گایا گیا، مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات بھی وزیر اعظم آفس کے باہر موجود ہیں،

مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہاریکجہتی،پوری قوم یک زبان ہو گئی کشمیر بنے گا پاکستان ۔۔۔۔پاکستانی قوم نے دنیا کو پیغام دے دیا پاکستانی قوم نے پوری دنیا کو بتادیا ہم کشمیر کےساتھ ہیں 12بجتےہی ملک بھر میں سائرن بجنے لگے،ٹریفک رک گئی ،ملک بھر میں پاکستان اورآزادکشمیر کے قومی ترانے گائے جارہے ہیں ،ملک بھر میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرائے جا رہے ہیں ٹریفک سگنل ساڑھے12بجے تک سرخ رہیں گے،ٹریفک رکی رہے گی ،12 سے ساڑھے12بجے تک تمام ایئرپورٹس پر پروازیں معطل ہے ،ملک بھر میں 138ٹرینیں ایک ایک منٹ کےلیے روک دی گئیں