حکومت کے پاس اب صرف 7 دن کا وقت ہے،بیرسٹر علی ظفر

حکومت نے تحریری طور پر جواب نہ دیا تو میٹنگ ہی نہیں ہوگی-
ali zafar PTI

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ہم نے تحریری مطالبات دے دیئے ہیں، حکومت کے پاس اب صرف 7 دن کا وقت ہے-

باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ہم نے تحریری مطالبات دے دیئے ہیں، حکو مت کے پاس اب صرف 7 دن کا وقت ہے، حکومت نے تحریری طور پر جواب نہ دیا تو میٹنگ ہی نہیں ہوگی،موجودہ حکمرانوں کو مشورہ دوں گا کہ ماضی سے سبق سیکھ لیں، آئین روندنے کی وجہ سے پارلیمنٹ کو بھی نقصان ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ القادر کیس کا بیک گراؤنڈ لندن میں حسن نواز کی پراپرٹی سے منسلک ہے، حسن نواز نے پراپرٹی تب خریدی جب نواز شریف وزیراعظم تھےنیب کو سوال پوچھنا چاہیے تھا یہ پراپرٹی کب اور کس کے پیسوں سے خریدی گئی؟ یہ پراپرٹی حسن نواز سے خریدی گئی اور پھر دوبارہ بیچی گئی،نیب نے الزام لگایا کہ 190 ملین پاؤنڈ میں بیچی گئی تھی، تحقیقات کے بعد پتا چلا ہمارے پاس کوئی ثبوت ہی نہیں ہے کہ یہ پیسہ چوری کا ہے۔

پی ٹی آئی کا مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا حکومت اپوزیشن کے مطالبات کا تحریری جواب 28 جنوری تک دینے کا فیصلہ کیا ہے حکومت کی مذاکرات کے حوالے سے ذیلی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کیی صدارت میں ان کے چیمبر میں ہوا، اجلاس میں اپوزیشن کے مطالبات کا 28 جنوری کو تحریری جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ’ اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ ، پی پی رہنما نوید قمر،عبدالعلیم خان، رانا ثنا اللہ، فاروق ستار، اعجاز الحق، خالد مگسی اور چوہدری سالک شریک ہوئے۔

”اقلیتیں سر کا تاج“مریم نواز شریف نے وعدہ سچ کر دکھایا

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر عرفان سدیقی نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے بننے اور نہ بننے کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ذیلی کمیٹی کا اجلاس کل اور جمعہ کو دوبارہ ہوگا، 28تاریخ کو پی ٹی آئی کی مزاکراتی ٹیم کے ساتھ چوتھا مشترکہ اجلاس ہوگا۔

کمیٹی کے رکن اعجاز الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میٹنگ میں اپوزیشن کے خط پر تفصیلی غور کیا ہے، قانونی معاملات کو بھی دیکھا ہے، خط کاجواب ابھی تیار نہیں ہوا ،جواب تیاری کے مراحل میں ہے،ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا،جتنی باتیں انہوں نے لکھی ہیں اس کا ایک ایک پہلو دیکھا جارہا ہے۔

معاشی چیلنجز کم ہورہے ہیں، معیشت میں بہتری آرہی ہے،وزیراعظم

Comments are closed.