
Men wear protective masks as they walk along a deserted street of a business district after Sindh provincial government imposed complete lockdown for three days and ordered to stay home, despite Pakistan started easing the coronavirus disease (COVID-19) lockdown, Karachi, Pakistan May 15, 2020. REUTERS/Akhtar Soomro
پیٹرول کا درآمدی بل کم کرنےکیلئے حکومت کورونا لاک ڈاؤن جیسے اقدامات کرنے پر غور کر رہی ہے-
باغی ٹی وی : رواں مالی سال کے 10 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 17 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہےملک بھر میں اس غیر معمولی صورت حال پر حکومت نے فوری طور پر غیر معمولی اقدامات کرنے پرغور کیا ہے جیسا کہ زرمبادلہ کےذخائرکی بچت کیسےکی جائے؟ اور ملک و قوم کو معاشی مشکلات سے کیسے نکالا جائے؟
حکومتی سخت فیصلوں کے باعث ڈالر کی قدر میں کمی
نجی خبر رساں ادارے نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اس حوالے سے کئی تجاویز زیر غور ہیں، جن میں کورونا کے دنوں میں لاک ڈاؤن جیسے اقدامات، ہفتے کو سرکاری دفاتر میں چھٹی، 3 دن ورک فرام ہوم اور اتوار کو شہروں میں کاروں کے داخلے پرپابندی کی تجاویز شامل ہیں۔
ان تجاویز پر عمل سے یومیہ 20 فیصد تک توانائی کی بچت کا امکان ہے،کورونا کے دنوں میں یومیہ چار سے ساڑھے چار ہزار میگاواٹ تک بجلی کی بچت ہوتی رہی ہے ۔
دوسری جانب حکومت کےسخت فیصلوں کے باعث ڈالر، پاؤنڈ، یورو، ریال کی قدر میں کمی واقع ہوئی جبکہ تمام کرنسیوں کی نسبت پاکستانی روپیے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے.
کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی کے مذاکرات ناکام ہوگئے
ہفتہ وار کرنسی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کے سخت فیصلوں کے بعد جہاں گزشتہ ہفتے ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، وہیں آئی ایم ایف سے قرض ملنے کی امید نے ڈالر کو تنزلی سے دوچار کر دیا ہے، برآمدی آمدنی بڑھانے کے عمل سے ڈالر کی رسد بڑھی اوررسد بڑھنے سے مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کی بازگشت بھی رہی۔
کچھ بھی کریں،2 گھنٹے سےزیادہ لوڈشیڈنگ برداشت نہیں،وزیراعظم شہباز شریف
ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت سے دیگر عالمی اداروں سے نئے پیکیجز ملنے کی بھی توقعات پیدا ہوئی ہیں، جب کہ حکومت کے سخت فیصلوں سے درآمدات میں ممکنہ کمی بھی ڈالر کی تنزلی کا باعث بنی ہے.گزشتہ ہفتے ڈالر، پاؤنڈ، یورو، ریال کی قدر میں کمی واقع ہوئی-
گزشتہ روز ڈالر کے انٹربینک ریٹ 199اور 198روپے سے نیچے آگئے، اور ڈالر کے اوپن ریٹ بھی 201، 200 اور 199روپے سے نیچے آگئی، انٹربینک میں ڈالر کی قدر 1.83 روپے گھٹ کر 197.92 روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2.50 روپے گھٹ کر 198.50 روپے کی سطح پر آگئی۔