وفاقی قرضے 40 ہزار279 ارب روپے سےتجاوز، حکومت کا ملک میں پڑوس ممالک سے زیادہ مہنگائی کا اعتراف

0
30

اسلام آباد:حکومت نے رواں سال ملک میں پڑوس ممالک سے زیادہ مہنگائی کا اعتراف کیا ہے جبکہ ترکی ، ایران اور کرغیزستان میں مہنگائی پاکستان سے زیادہ ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے مہیا کی گئیں دستاویزات کے مطابق پاکستان میں پڑوس ممالک سے زیادہ مہنگائی ہے سال 2021 کے پہلے 10 ماہ پاکستان میں بھارت کے مقابلے مہنگائی زیادہ رہی جنوری تا ستمبر ہر مہینے بھارت اور بنگلہ دیش میں مہنگائی کی شرح پاکستان سے کم ریکارڈ کی گئی-

سرکاری قیمتوں کی بجائے من مانے ریٹوں پر اشیاء کی فروخت

دستاویزات کے مطابق جنوری 2021 میں پاکستان میں مہنگائی 5.7، بھارت 4.1، بنگلہ دیش میں 5 فیصد تھی فروری میں پاکستان میں مہنگائی 8.7 بڑھی جبکہ بھارت میں 5 اور بنگلہ دیش میں 5.3 فیصد تھی مارچ میں پاکستان میں مہنگائی 9.1 فیصد تک بڑھ گئی اپریل میں یہ شرح 11.1 ریکارڈ کی گئی مئی میں 10.9 فیصد جبکہ بھارت میں 6.3 فیصد اور بنگلہ دیش میں 5.3 فیصد تھی۔

پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی

جون میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 9.7 تک پہنچ گئی۔ جولائی اور اگست میں 8.4 رہی تاہم ستمبر میں پاکستان میں مہنگائی 9 فیصد ہوگئی اور بھارت میں 4.4 فیصد اور بنگلہ دیش میں 5.5 فیصد رہی اکتوبر 2021 میں پاکستان میں یہ شرح 9.2 تک پہنچ گئی جبکہ بھارت میں 4.4 تک برقرار رہی۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کے قرضے 40 ہزار279 ارب روپے سے بڑھ گئے جب کہ موجودہ حکومت کے 38 ماہ میں 15 ہزار 547 ارب روپے اضافہ ہوا۔

گلگت بلتستان میں برف باری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند

اسٹیٹ بینک کی دستاویز کے مطابق حکومت کے ملکی قرضے 26 ہزار467 ارب 70 کروڑ روپے ہو گئے۔موجودہ دور میں اندرونی قرضے9ہزار 677 ارب، غیر ملکی قرضے 13ہزار811 ارب روپے سے بڑھ گئے۔

موجودہ دور میں بیرونی قرضہ 5 ہزار 869 ارب روپے بڑھا۔ اگست 2018 ء میں وفاقی حکومت کے قرضے 24 ہزار 732 ارب روپے تھے، جس میں اندرونی قرضے 16 ہزار 790 ارب اور بیرونی قرضے7 ہزار 942 ارب روپے تھے۔

Leave a reply