
حکومت نے ڈیزل پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی پانچ روپے بڑھا دی۔
حکومت نے ڈیزل پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی پانچ روپے بڑھا دی ہے نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ذرائع کے مطابق ڈیزل پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 50 روپے فی لیٹر تک ہوگئی۔ اور آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی50 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
پیٹرول پر لیوی پہلے ہی 50 روپے فی لیٹر کی شرح سے عائد ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 13 روپے 78 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی 2 روپے 83 پیسے فی لیٹر کی شرح سے عائد ہے۔ تاہم خیال رہے کہ حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی ہیں جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں 10، 10 روپے کمی کی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قمیتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول اور ڈیز ل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی10روپے کی کمی کی گئی، اس طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10روپے کی کمی کی گئی۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت 174 روپے 68 پیسےفی لیٹر ،مٹی کےتیل کی نئی قیمت 180 روپے 29 پیسےفی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 272 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قمیت 293 روپے پر قرار رہے گی۔ ان دونوں مصنوعات کی قیمتوں میں کم کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اس سے پہلے دیر ہوجائے ہمیں اپنا لائحہ عمل اپنانا ہوگا ،عمران خان کے گھر دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں ،عمران خان دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنا رہا ہے ملکی صورت حال کا پارلیمنٹ فوری نوٹس لے ,وزیراعظم
معاملہ ترجیحات کا ہے،لیپ ٹاپ کیلئے10ارب نکل سکتے ہیں توالیکشن کیلئے 20 ارب کیوں نہیں؟جسٹس اعجازالاحسن
بنے گا پکوڑا، بنے گی چائے، اسکول ہسپتال بھاڑ میں جائے،وزیراعلیٰ نے پڑھی نظم
پاکستان یارن مرچنٹس نے بجلی، گیس نرخوں میں بے پناہ اضافہ مسترد کردیا
ثانیہ سعید کو نئے فنکاروں کا کام کیسا لگتا ہے؟ اداکارہ نے کھل کر بیان کر دیا چاہے کسی کو برا لگے
تاہم دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس بارے عوام میں شدید تشویش ہے اور صارفین کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے حکومت نے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جو انتہائی غیر مناسب ہے کیونکہ لوگ مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں