پی ٹی آئی لانگ مارچ: امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے حکومت کو کتنا خرچہ برداشت کرنا پڑا؟

0
28

25 مارچ کو پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے حکومت کے کروڑوں روپے خرچ ہوئے۔

باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کے حقیقی لانگ مارچ کے دوران حکومت کا 14 کروڑ 90 لاکھ روپے کا خرچہ ہوا ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے پیشِ نظر پولیس حکام نے حکومت کو ایک درخواست دی جس میں رقم کا مطالبہ کیا گیا بعدازاں حکومت کی جانب سے تحریری درخواست کے بعد 14 کروڑ 90 لاکھ روپے پولیس کو جاری کیے گئے تھے۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ: دھرنے کی صورت میں یومیہ کتنا خرچ ہو سکتا ہے؟ رپورٹ میں حیران…

اس سے قبل ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ اگر عمران خان کا حقیقی لانگ مارچ 5 روز تک جاری رہا تو پی ٹی آئی دھرنے کے ممکنہ اخراجات 20 کروڑ روپے تک ہوسکتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے ” بی بی سی ” نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ 2014 میں جب پی ٹی آئی دھرنے کے شرکا اسلام آباد پہنچے تھے تو ان کی تعداد 35 سے 40 ہزار کے درمیان تک تھی اُس وقت دھرنےمیں کھانے پینے کا بندوبست کرنے والے پی ٹی آئی رہنما خان بہادر ڈوگر کا کہنا ہے کہ ابتدائی دنوں میں صرف کھانے کا خرچہ 20 لاکھ روپے یومیہ تھا جبکہ دھرنے میں صرف ساؤنڈ سسٹم پر 14 کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے۔

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24 برس مکمل،وزیراعظم کا یوم تکبیر پرخصوصی پیغام

یہ دھرنا 126 دن جاری رہا تھا جس کا آغاز بھی ایک لانگ مارچ کی صورت میں لاہور سے 14 اگست کو ہوا اور 15 اگست اسلام آباد پہنچنے کے بعد 18 اگست کو عمران خان نے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں داخل ہونے کا اعلان کیا تھا-

مارچ کے انتظامات سنبھالنے والوں میں سے ایک رہنما کا کہنا تھا کہ اگر 50 ہزار لوگ جمع ہوگئے اور دھرنا پانچ روز تک جاری رہا تو صرف پڑاؤ ڈالنے کا خرچہ 20 کروڑ روپے تک ہوسکتا ہے جبکہ مارچ اور دھرنے کے لیے ابتدائی پانچ دن کے انتظامات میں محض ساؤنڈ سسٹم پر جو خرچہ آرہا ہے وہ یومیہ ایک کروڑ 73 لاکھ بنتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی مارچ میں ہونے والے بہت سے خرچے ایسے ہیں جن پر عوام کی نظر کم ہی جاتی ہے ، جن میں جنریٹر ،جھنڈے ،لیبر ،ٹرانسپور ٹیشن ،انٹرنیٹ ڈیوائسز، ٹینٹ،کنٹینرز بھی شامل ہیں ٹرکوں پر ساؤنڈ سسٹم انسٹال ہوتا ہے اور ہر ٹرک پر لائٹس لگائی جاتی ہے اور ایک جنریٹر بھی موجود ہوتا ہے پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ کے لیے لگ بھگ ایسے 122 ٹرک تیار کیے گئے ہیں اور ایک ٹرک کا خرچہ روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 24 ہزار روپے بنتا ہے۔

ایسے حالات نہ بنائے جائیں کہ ہم کوئی سخت فیصلہ کر لیں،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

Leave a reply