حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ملنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ہمایوں سعید

0
39

صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے 148 ملکی غیر ملکی مختلف شخصیات کو اعلیٰ سول ایوارڈز دینے کا اعلان کیا گیا ہے –

باغی ٹی وی : یوم آزادی 2020 کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی 184 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے-

یہ ایوراڈز آئندہ سال 23 مارچ کو یوم پاکستان پر نوازے جائیں گے-

صدر مملکت نے غیلر ملکی شخصیات کے علاوہ میوزک، اداکاری، ادب اور دیگر فنون لطیفہ کے شعبہ جات سے بھی متعدد شخصیات کو ایوارڈز کے لیے نامزد کیا ہے جن میں ہمایوں سعید بھی شامل ہیں –

پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والے فنکار نےپاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے اللہ تعالیٰ اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

اداکار و ہدایتکار ہمایوں سعید نے حاصل کرنے والی تمام کامیابیوں اور کامرانیوں کے لیے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی اداکار نے لکھا کہ بے شمار نعتوں کے لیے وہ اللہ تعالیٰ کے بے حد شکر گزار ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CD3m1sSpuIy/?igshid=1nidx204usen1
ہمایوں سعید نے لکھا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ملنا اُن کے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ۔

ہمایوں سعید نے اپنی پوسٹ میں اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب کے پیار حوصلہ افزائی اور تعریف کا بہت شکریہ ۔

اس سے قبل ہمایوں سعید نے یوم آزادی کے موقع پر انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ شئیر کرتے ہوئے پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی تھی اداکار نے لکھا تھا کہ اے وطن پیارے وطن … اللہ ہمارے پیارے پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے۔ ہم ہمیشہ اس کے وفادار رہیں ، اس کی حفاظت کریں اور اس کی خوشحالی کے لئے جدوجہد کریں۔ یوم آزادی مبارک. پاکستان زندہ باد!
https://www.instagram.com/p/CD3W93LJ5Ab/?igshid=o43wfn27q4lt

میوزک، اداکاری، ادب سمیت 184 ملکی اورغیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز دینے کا اعلان

ہم سب کو متحد اور یکجا ہونا چاہیے کیونکہ اتحاد ہی ہے جو ایک قوم کو عظیم بناتا ہے عائزہ خان

پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز کے لئے نامزد ہونے پر علی ظفر اللہ تعالیٰ اور حکومت کے شُکر گُزار

Leave a reply