حکومتی مداخلت کے باوجود ڈٹ کر کھڑے ہیں،یاسمین راشد

0
34

پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پولیس حکومت کی نوکری کر رہی ہے اور جب وہ نوکری کریں گے تو ہمارے ہی خلاف کھڑے ہوںگے،انہوں نے کہا کہ جو مرضی مداخلت ہو ہم یہاں ڈٹ کر کھڑے ہیں،

سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس اورزبیر نیازی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے تھے کہ موجودہ حکومت بجٹ دے تاکہ ہم بجٹ کی دھجیاں اڑائیں، انہوں نے چلتے ہوئے سیشن کو ختم کیا ہے جو کہ غیرآئینی ہے، یاسمین راشد نے کہا کہ پی ٹی ائی مان گئی تھی کہ اگر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نہیں بھی آتا تو بجٹ سیشن کی کاروائی اگے بڑھائی جائے

راسمین راشد نے بتایا کہ کل ہمارے وائس چئیرمین حلقے میں ائے تھے،تاہم تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اتوار کو آئیں گے اور ضمنی انتخاب کے چاروں حلقوں میں جائیں گےجبکہ ہماری پنجاب کی قیادت تمام حلقوں میں جا رہی ہے.کزشتہ اتوار کو خان صاحب کا دورہ موسم کی خرابی کی وجہ سے کینسل ہوا.

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آئیندہ اتوار کو چاروں حلقوں میں ورکرز کنونشن ہونگے،لاہور کے چاروں حلقوں میں جلسے بھی رکھے جائیں گے،سابق وزیراعلی عثمان بزدار ڈی جی خان کے حلقوں میں کام کر رہے ہیں.انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف نظریاتی کے امیدوار ہمارے حق میں بیٹھ گئے ہیں.

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن بہت مشکل ہیں، اس لئے لوگوں کا جڑنا نہائت ضروری ہے، یہ الیکشن تحریک انصاف کی حکومت بنائے گا، پولیس گردی کے ذریعے تحریک انصاف کی حکومت کو پنجاب میں گرایا گیا، پچیس منحرف اراکین کے خلاف سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا اور وہ ڈی سیٹ ہوئے، پچیس لوٹوں نے یہ گھٹیا حرکت کی ہے.

سابق وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں چار روپے پیٹرول کی قیمت بڑھی تو بلاول بھٹو نے لانگ مارچ کیا،اب پیٹرول پر پچاسی روپے بڑھے تو یہ دورے کرتے پھر رہے ہی، آئی ایم ایف کا ہم پر بھی پریشر تھا لیکن ہم اپنے لوگوں کی مشکلات سمجھتے تھے.

یاسمین راشد نے کہا کہ گڈ گورننس کا رولا بھی دو اڑھائی مہینے میں ہی کم ہو گیا ہے، ہماری الیکشن کمیشن اور ضلعی انتظامیہ سے ملاقات ہوئی تاکہ صاف اور شفاف الیکشن کروایا جائے،مسلم لیگ ن کے امیدوارنذیر چوہان نے ہمارے دفترآ کر طوفان بدتمیزی کی، بندہ بھی ہمارا زخمی ہوا ہے اور پرچہ بھی ہمارے خلاف کاٹا گیا.

Leave a reply