حالات اچھے نہیں،باہربیٹھے لوگوں کوواپس لانے کی پوری کوشش کرینگے ،وزیراعظم

0
27

حالات اچھے نہیں،باہربیٹھے لوگوں کوواپس لانے کی پوری کوشش کرینگے ،وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی آج تک آبادی کےخلاف نہیں جیت سکا،

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تاریخ اٹھا کردیکھ لیں دنیاکی کسی بھی قوم کوزیادہ دیرتک غلام نہیں رکھا جاسکتا ،مودی نے 5اگست کو کشمیریوں کودبانے کی کوشش کی مگروہ آزادی کے لیے کھڑے ہیں ،کشمیری قوم5 اگست کے بعد آزادی کیلئےاوربھی پُرعزم ہوگئی ہے،مقبوضہ کشمیرکامعاملہ اقوام متحدہ اوردنیامیں اٹھ گیاہے ،کشمیرکے لوگ 70سال سےآزادی چاہتے ہیں، کشمیری عوام برصغیرکی آزادی سے قبل بھی ڈوگرہ راج کے خلاف لڑ رہے تھے

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے فیٹف میں پاکستان کودبانے کی کوشش کی مگروہ ناکام رہا، ہماری خارجہ پالیسی کی بدولت دنیا میں پاکستان کی مقبولیت پہلےسےکہیں زیادہ ہے امریکہ میں نئی انتظامیہ آئی ہےکچھ نہیں کہہ سکتے کہ انکی کیا پالیسیاں ہیں دنیا میں یہ شعورپیداہوگیاہےکہ کشمیرمیں ظلم وستم ہورہا ہے،سلامتی کونسل میں3 مرتبہ کشمیرپربات نہیں ہوئی،50 سال قبل ہوئی ہوگی، سلامتی کونسل میں 3 مرتبہ کشمیرپربات ہونیکا مطلب ہے کہ معاملہ عالمی سطح پراٹھ گیا،حالات جس طرف جارہےہیں ہندوستان کیلئے مشکل ہوگا،ہم نےہندوستان سے پھرکہا ہےکہ ہمارے ساتھ بات چیت کریں،بھارت آرٹیکل 370 ری اسٹورکرکے بات کرے،ہم تیارہیں،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کو آج این آراودے دوں یہ کہیں گےعمران خان سے زبردست آدمی کوئی نہیں ،یہ لانگ مارچ بھی کرلیں،انہیں جومرضی کرناہےکرلیں،لوگ چوروں کیلئے سڑکوں پرنہیں نکلتے،لوگ لبنان میں حکومتی کرپشن کے خلاف سڑکوں پرنکلے،آج تک کبھی کوئی کرپشن بچانےکیلئےبھی نکلاہے؟خود دم دبا کربچوں کے ساتھ باہربیٹھا ہوا ہے،بھائی کے بچے بھی باہرہیں، ان کا مُنشی بھی اپنےبچوں کےساتھ باہر بیٹھا ہوا ہے،وہ باہرکیوں بیٹھےہیں؟انہیں پتہ ہے،یہ لوگوں کوبےوقوف سمجھتے ہیں جولوگوں کوبے وقوف سمجھتےہیں اس سے بڑابےوقوف کوئی نہیں،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ باہربیٹھے لوگوں کوواپس لانے کی پوری کوشش کرینگے،اپوزیشن اورمیڈیا میں بیٹھےلوگ کہتےہیں کہ حالات اچھے نہیں،ہم سب کہتےہیں حالات اچھے نہیں ،ہمیں مقروض ملک ملا،ان لوگوں نے 10سالوں میں ملک پر4 گنا قرض چڑھادیا،انشااللہ ہم حالات کو ٹھیک کرنےکی کوشش کرینگے،ان لوگوں نےاپنے ججزاورنیب کے ہیڈز رکھے ہوئےت ھے،انہیں اپنا جج اورنیب کاہیڈن ہیں ملے گا تویہ نہیں مانیں گے،

Leave a reply