وزیر اعلیٰ پنجاب حلف برداری کا معاملہ:حمزہ شہباز کی درخواست نا مکمل قرار دےکر واپس کردی گئی

0
39

لاہورہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کےعہدے کےحلف کےلیے تقریب منعقد نہ ہونے پرحمزہ شہباز کی جانب سے دائر کی گئی درخواست نا مکمل قرار دےکر واپس کردی۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست نا مکمل قراردے کر واپس کردی ہے، دستاویزات مکمل کرکے دوبارہ درخواست دائر کی جاسکتی ہے ن لیگ کی جانب سے کل دوبارہ درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے دوران اسکروٹنی درخواست نامکمل ہونےکی بناءپر واپس کر دی ہے حمزہ شہباز کی درخواست کے ساتھ مطلوبہ دستاویزات مکمل نہیں تھیں۔

منحرف ہونا اتنا بڑا جرم ہےتو وزیراعظم کے خلاف ووٹ دینے پر پابندی کیوں نہیں لگائی گئی؟،سپریم کورٹ

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بعد ہونے والے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے تھے پرویز الہٰی نے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کیا جبکہ گورنر پنجاب نے تقریب حلف برداری مؤخر کردی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حلف برداری کی تقریب منعقد نہ ہونے پر درخواست دائر کی تھی ،جس میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا تھا-

مسلم لیگ ن کے وکلانے حمزہ شہباز کی جانب سے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی ،حمزہ شہباز کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ گورنر رولز آف پروسیجر کے رول 21 کے تحت معلومات حاصل کرنے کے بعد منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لیتے ہیں، آئینی کنونشنز کی خلاف ورزی آئین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

ایوان صدر میں وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری جاری

درخواست میں کہا گیا تھا کہ گورنر پنجاب پاکستان تحریک انصاف کا سابق عہدیدار اور پرانا کارکن ہے، گورنر پنجاب آئینی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں جبکہ آئینی احکامات سے روح گردانی اور پارلیمنٹ کی روح کی تضحیک کے مرتکب ہو رہے ہیں بحران پیدا کر کے صوبے کے عوام کو مزید معاشی اور سیاسی بحران سے دوچار کر دیا گیا ہے۔

نو منتخب وزیر اعلیٰ نے مؤقف اپنایا تھا کہ گورنر کا دفتر وفاق اور اتحاد کی علامت ہے، اس کا بنیادی مقصد آئین کی حفاظت اور صوبائی ایگزیکٹو کی سربراہی ہے پنجاب اسمبلی کے منعقدہ سیشن میں حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ کے طور پر منتخب کیا گیا۔

پیپلز پارٹی کو کون کونسی وزارتیں ملیں ؟ نام آ گئے

مزید کہا گیا تھا کہ درخواست گزار کے پاس اس معزز عدالت سے رجوع کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے کیونکہ گورنر پنجاب نومنتحب وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف نہیں لے رہے، جو آئین اور قانون کی خلاف وزری ہے حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی کے ایوان نے قانون کے مطابق وزیر اعلیٰ منتخب کیا –

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت گورنر پنجاب کو نئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف لینے کے احکامات جاری کرے۔

پا کستان کی بھارت ،سویڈن اور ہالینڈ میں اسلاموفوبک واقعات کی شدید مذمت

Leave a reply