حلف نہیں لے رہے، حمزہ تیسری بار عدالت پہنچ گئے

0
24

حلف نہیں لے رہے، حمزہ تیسری بار عدالت پہنچ گئے

حمزہ شہباز نے وزیر اعلیٰ کا حلف نہ لینے کیلئے تیسری بار لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لی

حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکور ٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے ،درخواست میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے ،حمزہ شہباز نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ حلف لینے سے متعلق احکامات جاری کر چکی ہے لیکن عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا،گورنر پنجاب ایک بار پھرعدالتی احکامات ماننے سے انکار کر رہے ہیں۔ حمزہ شہباز نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت بطور وزیر اعلیٰ پنجاب حلف لینے کیلئے نمائندہ مقرر کرے ،ساتھ ہی لاہور ہائیکورٹ جگہ اور وقت کا بھی تعین کرے ۔حمزہ شہباز نے استدعا کی کہ عدالتی حکم نہ ماننے والوں کے اقدامات کو خلاف آئین قرار دیا جائے ۔

قبل ازیں حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا سیشن کورٹ لاہور میں پولیس نے رپورٹ پیش کردی ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آ رائی کا مقدمہ پہلے سے درج کیا جا چکا ہے،تفتیش جاری ہے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی ،عدالت پرویز الہٰی کی درخواست خارج کرنے کا حکم دے ،پرویز الہٰی تھانے میں پیش بھی نہیں ہوئے،درخواست پر ڈائری نمبر نہیں لگا

دوسری جانب سیکریٹری قانون کیجانب سے کام روکنے سے متعلق خط کا جواب دے دیا گیا ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے سیکریٹری قانون سے متعلق خط کا جواب دیا ،احمد اویس نے کہا کہ 22اپریل کو لکھا گیا خط بھی وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بغیر جاری کیا گیا،بدقسمتی سے دوسرا خط 26 اپریل کو آپ کی ہدایات کے تحت جاری کیا گیا، 25اپریل کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے جاری کردہ خط کی تضحیک کی گئی ، دوسرا لکھنے کی جرات کی خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی کی جائے گی،25اپریل کے خط کے مطابق آئین کے آرٹیکل 140 کے تحت قابل عمل نہیں،وزیر اعلیٰ اس وقت عثمان بزدار ہیں جب تک انکی جگہ پر دوسرا نہیں آجاتا پیرا 2 کے مندرجات سے واضح ہے سیکریٹری قانون نے قانون سے مستند لاعلمی کا مظاہرہ کیا خط وفاقی سیکریٹری، وزارت اسٹیبلشمنٹ ، حکومت اور چیف سیکریٹری کو بھی بھیج رہا ہوں،ایسا لگتا ہے کہ ان کی ہدایت پر یہ خط آگے بڑھایا گیا،

واضح رہے کہ حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب دو بار ملتوی ہو چکی ہے، گورنر پنجاب نے ایک بار حلف برداری کی تقریب ملتوی کی، حمزہ شہباز نے عدالت سے رجوع کیا تو عدالت نے صدر پاکستان کو حکم دیا کہ وہ نمائندہ مقرر کریں، تا ہم صدر پاکستان کی جانب سے نمائندہ مقرر کرنے کے باوجود حلف برداری کی تقریب نہیں ہو سکی

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں جس روز قائد ایوان کے الیکشن ہوئے تھے اس روز ہنگامہ آرائی ہوئی تھی ، پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے ڈپٹی سپیکر پر تشدد کیا گیا تھا ،ڈپٹی سپیکر نے پولیس بلائی تو اراکین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر بھی تشدد کیا گیا تھا، اس دوران خواتین اراکین اسمبلی بھی پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے پولیس اہلکاروں کے بال کھینچے، گردن سے پکڑا، راجہ یاسر بھی ایک ویڈیو میں نمایاں ہیں جو پولیس والوں کو دھکے دے رہے ہیں

مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

آزادی اظہار کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،مریم اورنگزیب

عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا، کسی بھی رحم یا رعایت کا مستحق نہیں،مریم نواز

قانون کے برخلاف حلف برداری کو رکوایا گیا،عطا تارڑ

حلف نہ لینے کے معاملے پرعدالتی حکم پرعمل کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

صدر مملکت نے وزیراعظم کو خط کا "جواب” دے دیا

Leave a reply