حلف پاکستان کا اور نوکری کسی اور کی، ایسے نہیں چلے گا،مراد سعید

حلف پاکستان کا اور نوکری کسی اور کی، ایسے نہیں چلے گا،مراد سعید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ قاسم سوری کے ووٹوں سے متعلق غلط بیانی کی گئی،خواجہ آصف جب وزیرخارجہ تھے تو بیرون ملک اقامے پر نوکری بھی کرتے تھے،سوال تو ہوگا کہ آپ بیرون ملک کیا خدمات سرانجام دیتے تھے،آپ نے پاکستان کا حلف لیا لیکن نوکری کسی اور کی کررہے تھے،خواجہ آصف کی نوکری کی حاضری لگتی تھی جواب تودینا ہوگا،

خٹک صاحب مجھے پتہ نہیں تھا کہ آپ یہ …………….کام بھی کرتے ہیں، خواجہ آصف

ہمیں قانون نہ سکھایا جائے،صبر کریں، اب تماشا نہیں چلے گا،پرویز خٹک کا اسمبلی میں دبنگ اعلان

مراد سعید نے مزید کہا کہ خود کو لبرل کہنے والے آج مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دیتے ہیں قاسم سوری نے25ہزار ووٹ لیےخواجہ آصف نے65ہزار ووٹوں کا الزام لگادیا،جب یہ وزیرخارجہ تھے تو امریکہ میں انٹرویو کے دوران خود کولبرل کہتے تھے،ہم تو آپ کے طریقہ کار پر چلتے ہیں عمران خان دینی ہیں،کل بھی ایجنڈاسب کے سامنے تھااوریہ لوگ پروڈکشن آرڈرکی بات کررہےتھے،اگر آج ایوان کےنگران مذاکراتی کمیٹی کا حصہ ہیں تو ان کو شکر یہ ادا کرنا چاہیے،وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں اسلام کی بات کی

Comments are closed.