حلیم عادل شیخ کی عدالت پیشی،پراسیکیوٹر کی استدعا مسترد، عدالت نے کیا حکم دیا؟

0
40

حلیم عادل شیخ کی عدالت پیشی،پراسیکیوٹر کی استدعا مسترد، عدالت نے کیا حکم دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں حلیم عادل شیخ اور شریک ملزمان پیش کر دئے گئے

وکلا نے حلیم عادل کے کمرے سے سانپ نکلنے کی واقعےسے عدالت کو آگاہ کردیا ،عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ کمرے میں سانپ کیا کررہا تھا ؟وکیل نے کہا کہ سیاسی انتقام کا کیس ہے، دہشت گردی کا نہیں ،حلیم عادل پر حملہ ہوا گاڑی پر فائرنگ ہوئی ،سیون اے ٹی اے لگانا بدنیتی پر مبنی ہے،

دوران سماعت تفتیشی افسر نے 3 مارچ تک ریمانڈ مانگ لیا پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان نے الیکشن کے عمل میں مداخلت کی ہے ،عدالت نے حلیم عادل شیخ اور دیگر کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

عدالت نے حلیم عادل شیخ اور دیگرملزمان کو 25فروری تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

واضح رہے کہ 16 فروری کو کراچی کے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 88 ملیر میں ضمنی انتخاب کے دوران حلیم عادل شیخ کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

دوسری جانب حلیم عادل شیخ کے بعد ان کے ساتھیوں کیخلاف بھی3مقدمات درج کئے گئے، مقدمات میمن گوٹھ تھانے میں سندھ آرمز ایکٹ کی دفعہ 23اے کے تحت درج کیے گئے۔گرفتار ملزمان میں محمود،غلام مصطفی اور رمضان شامل ہیں ، ملزمان کے نام دہشت گردی کےتحت درج ایف آئی آر میں بھی شامل ہیں ، حلیم عادل شیخ کیساتھ گرفتارہونیوالے ساتھیوں سے3ہتھیار ملےتھے، ایف آئی آرکےمطابق گرفتارپرائیوٹ سیکیورٹی اہلکارلائسنس پیش نہ کرسکے پولیس کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو ایک مقدمےمیں نامزد کیاگیا ہے جبکہ دیگر مقدمات حلیم عادل شیخ کےسیکیورٹی گارڈز کےخلاف درج کیے گئے ہیں

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ حلیم عادل شیخ اپنے ساتھی سمیرشیخ اور3 سے4مسلح افراد کےساتھ گھوم رہےتھے، ان کےساتھ پولنگ اسٹیشن آنے والوں کےپاس لاٹھیاں بھی تھیں متن میں کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کےساتھ موجود مسلح افراد نے دہشت پھیلانے کےلیےفائرنگ کی، ہوائی فائرنگ سےعلاقے میں خوف وہراس پھیلا،اوربھگڈر مچ گئی، مسلح افراد نےڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کوتشدد کانشانہ بنایااور وردیاں پھاڑ دیں مقدمے میں کہا گیا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی ہدایت پرپولیس موبائل پرفائرنگ کی گئی،شیشےبھی توڑ دیے گئے، چاروں مقدمات تھانہ میمن گوٹھ کےایس ایچ او خالد عباسی کی مدعیت میں درج کیے

حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکلنے پر تحریک انصاف نے دیا سخت رد عمل

Leave a reply