حلیم عادل کو دل کا عارضہ نہیں، دل بہترکام کررہا ہے، میڈیکل رپورٹ

0
33

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی میڈیکل رپورٹ تیار کرلی گئی رپورٹ کے مطابق حلیم عادل شیخ کو دل کا عارضہ بھی نہیں، ای سی جی رپورٹ بلکل صحیح ہے، دل بہترکام کررہاہے
پی ٹی آئی کے ذمہ دار حلیم عادل کی گرفتاری پر خوش ہیں، سعید غنی کا دعویٰ میڈیکل رپورٹ کے مطابق حلیم عادل شیخ کی ایکو ٹیسٹ،کارڈیک بائیومیکررپورٹ بھی نارمل ہے رپورٹ کے مطابق دل کا عارضہ نہ ہونے پر حلیم عادل شیخ کو شعبہ آرتھوپیڈک جناح اسپتال منتقل کیاگیا، حلیم عادل شیخ کو 21 فروری کی رات 10 بجے قومی ادارہ برائے امراض قلب لایاگیاتھا، حلیم عادل شیخ نےسینےمیں درد کی شکایات کی تھی خیال رہے کہ حلیم عادل شیخ کو گزشتہ دنوں ضمنی الیکشن کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس نے حلیم عادل شیخ کو حراست میں لیا تھا۔

Leave a reply