مزید دیکھیں

مقبول

ماریہ قتل کیس، والد اور بھائی کو سزائے موت کی سزا

ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے...

ثناء جاوید کی سرفراز احمد کیساتھ بدتمیزی

کراچی: اداکارہ ثناء جاوید کے نجی ٹی وی کے...

تربیلا اور منگلا ڈیمز میں پانی کی شدید کمی، خشک سالی کا الرٹ جاری

اسلام آباد: معمول سے کم بارشوں کے باعث تربیلا...

حلیم عادل شیخ کا سندھ کے مختلف اضلاع کے دورے پر روانگی سے قبل پیغام

‏قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے مختلف اضلاع کے دو روزہ دورے پر روانگی سے قبل کراچی میں وڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا آج دو ماہ بعد سندھ کی عوام میں جارہے ہیں دو ماہ تک سندھ کے حکمرانوں نے میری آواز بند کرنے کی کوشش کی تھی۔‏وزیر اعلی سندھ کا مشکور ہوں جنہوں نے میری آواز بند کرانے کی کوشش کی۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا الحمد اللہ میرے اور تمام ورکروں کے جذبے پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگئے ہیں وزیر اعظم عمران سے ملاقات کرکے آیا ہوں سندھ میں تبدیلی آنی ہے وزیر اعظم سندھ کی عوام کے مسائل پر فکرمند ہیں۔‏سندھ میں تبدیلی آتے آتے رہ گئ اب تبدیلی کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا سندھ کے کرپٹ حکمرانوں نے عوام سے بنیادی سہولیات تک چھین لی ہیں صحت تعلیم صاف پانی سمیت دیگر سہولیات عوام کو میسر نہیں سندھ کی عوام کو درپیش مسائل معلوم کرنے آج دو دن کے لئے نکلیں ہیں۔سندھ حکومت کا شکریہ جنہوں نے گھوٹکی کا کیس بھی مجھ پر بنایا۔ جب جب پیشی ہوگی اسی طرح عوام سے ملتے ہوئے پہنچے گے آج ہمارے مخالف دیکھیں گے کس طرح پی ٹی آئی کے کارکنوں کے جذبے جوان ہیں.