حلیم عادل شیخ کا سندھ میں والہانہ استقبال

0
48

ا‏پوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ مٹیاری پہنچ گئے ۔پی ٹی آئی رہنما حاجی رزاق میمن، ممتاز باٹی و دیگر رہنماوں اور کارکنان کی جانب سے شاندار والہانہ استقبال۔اس موقع پر انھوں نے پی ٹی آئی رہنما حاجی رزاق میمن کی ریائشگاہ پر کارکنان سے ملاقات اور میڈیا سے بات چیت کی
‏ پھر وہ حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئے جہاں انھوں نے ہالا ناکا، حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ گورنر راج مسئلے کا حل ہے نہ کوئی اور، تبدیلی عوام کی طرف سے آتی ہے،پیپلزپارٹی نے اٹھارویں ترمیم کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا،سندھ میں پروفیشنل افسران کو بھیجا جائے گا، سندھ میں تبدیلی نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا سندھ میں یہ لوگ کام کرنا نہیں چاہتے، نہ کرنے دیتے ہیں، دیگر صوبوں کی طرح یہاں ہیلتھ کارڈ دینا چاہتے ہیں۔دوائیوں کا، صاف پانی کا، سب کا پیسہ حکومت کھا گئی،پولیس افسر سے ساڑھے چار ارب کی منشیات برآمد ہوئی، سندھ میں نظام تباہ ہوچکا ہے،سپریم کورٹ کے نام پر لوگوں کو بے گھر کیا جا رہا ہے، پورے سندھ میں نکلا ہوں، میرا ذاتی جھگڑا کسی سے نہیں ۔ان کا تھانہ بولا خان پہنچنے پر پی ٹی آئی ریجن ریجنل صدر مینارٹی ونگ مھیش کمار اور کارکنان کی جانب سے استقبال کیا گیا۔

Leave a reply