حلیم عادل شیخ کو جیل میں کہاں رکھا گیا تھا؟ ایسا انکشاف کہ ….بیٹی نے بھی بڑی اپیل کر دی

0
31

حلیم عادل شیخ کو جیل میں کہاں رکھا گیا تھا؟ ایسا انکشاف کہ ….بیٹی نے بھی بڑی اپیل کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما،اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عاد ل شیخ پر جیل میں مبینہ گینگ وار کارندوں کے حملے کا معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ،

ڈائریکٹر آرتھو پیڈک قومی ادارہ برائے امراض قلب نے حلیم عادل شیخ کا معائنہ کیا ، حلیم عادل شیخ کے پاﺅں پر تشدد کی وجہ سے سوجن ہے ۔ کندھے ، گردن اور ہاتھ سمیت دیگر حصوں پر بھی تشدد ہوا ہے ۔ حلیم عادل شیخ کو جناح ہسپتال منتقل کرنے کا میڈیکل لیٹر جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد اب ان کا علاج جناح ہسپتال میں کیا جائے گا ۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ کہ جیل میں داخل ہوتے ہی متعدد گینگ وار عناصر نے حملہ کیا ،مجھے داعش سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی کھولی میں رکھا گیا ، شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے دوران جیل انتظامیہ نے بچایا ۔

دوسری جانب حلیم عادل شیخ کی رہائی کے لئے ٹویٹر پر ٹرینڈ چل رہا ہے جس میں پی ٹی آئی پر بھی تنقید کی جا رہی ہے، حلیم عادل شیخ کی بیٹی نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ان کا جرم صرف اتنا ہے کہ وہ سندھ ھکومت اور پیپلزپارٹی کو بے نقاب کرتے ہیں. خدانخواستہ ان کی زندگی کو کچھ ہوا تو زمہ دار صرف اور صرف سندھ ھکومت اور پیپلزپارٹی ہوگی

واضح رہے کہ 16 فروری کو کراچی کے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 88 ملیر میں ضمنی انتخاب کے دوران حلیم عادل شیخ کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

دوسری جانب حلیم عادل شیخ کے بعد ان کے ساتھیوں کیخلاف بھی3مقدمات درج کئے گئے، مقدمات میمن گوٹھ تھانے میں سندھ آرمز ایکٹ کی دفعہ 23اے کے تحت درج کیے گئے۔گرفتار ملزمان میں محمود،غلام مصطفی اور رمضان شامل ہیں ، ملزمان کے نام دہشت گردی کےتحت درج ایف آئی آر میں بھی شامل ہیں ، حلیم عادل شیخ کیساتھ گرفتارہونیوالے ساتھیوں سے3ہتھیار ملےتھے، ایف آئی آرکےمطابق گرفتارپرائیوٹ سیکیورٹی اہلکارلائسنس پیش نہ کرسکے پولیس کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو ایک مقدمےمیں نامزد کیاگیا ہے جبکہ دیگر مقدمات حلیم عادل شیخ کےسیکیورٹی گارڈز کےخلاف درج کیے گئے ہیں

حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکلنے پر تحریک انصاف نے دیا سخت رد عمل

حلیم عادل شیخ کی عدالت پیشی،پراسیکیوٹر کی استدعا مسترد، عدالت نے کیا حکم دیا؟

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ حلیم عادل شیخ اپنے ساتھی سمیرشیخ اور3 سے4مسلح افراد کےساتھ گھوم رہےتھے، ان کےساتھ پولنگ اسٹیشن آنے والوں کےپاس لاٹھیاں بھی تھیں متن میں کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کےساتھ موجود مسلح افراد نے دہشت پھیلانے کےلیےفائرنگ کی، ہوائی فائرنگ سےعلاقے میں خوف وہراس پھیلا،اوربھگڈر مچ گئی، مسلح افراد نےڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کوتشدد کانشانہ بنایااور وردیاں پھاڑ دیں مقدمے میں کہا گیا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی ہدایت پرپولیس موبائل پرفائرنگ کی گئی،شیشےبھی توڑ دیے گئے، چاروں مقدمات تھانہ میمن گوٹھ کےایس ایچ او خالد عباسی کی مدعیت میں درج کیے

قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکلے پر ایم این اے صائمہ ندیم نے کہا کہ حلیم عادل شیخ سے کمرے سے سانپ نکل آنا انتہائی تشویشناک ہے، الگتا ہے دانستہ طور پر حلیم عادل شیخ کے کمرے میں سانپ چھوڑا گیا ہے،ہر طرح سے حلیم عادل شیخ کو زیر کرنے کی سازشیں کی جارہی ہے۔ سپریم کورٹ سندھ پولیس کی انتقامی کارروائیوں پر سوموٹو ایکشن لے۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور مراد علی شاہ سے ہمیں جان کا خطرہ ہے، تھر میں بچے بھوک سے کیوں مررہےہیں، حلیم عادل شیخ کیلئے ناگ مراد علی شاہ نے بھیجا تھا، حلیم عادل شیخ نے ناگ مار دیا اور پولیس کو بلاکر دکھایا،

سانپ کس نے اور کیوں چھوڑا؟ حلیم عادل نے خود بتا دیا، ایڈیشنل آئی جی کا تحقیقات کا حکم

Leave a reply