حلیم عادل شیخ نے ابراہیم حیدری کا دورہ کیا اور ماہیگیروں سے ملاقات کی

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا ابراہیم حیدری کا دورہ .ممکنہ طوفان کے حوالے سے مقامی آبادی کا دورہ ماہیگیروں سے ملاقات،حلیم عادل شیخ نے طوفان کے حوالے سے مقامی آبادی سے مسائل معلوم کیے، حلیم عادل شیخ کے ہمراہ پارٹی رہنماء عدنان اسماعیل، اعجاز سواتی، گوہر خٹک، جمیلان بلوچ، عبدالرزاق شجراع اور دیگر بھی موجود تھے۔سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی میڈیا سے گفتگو کی اور کہا سمندری طوفان کے معاملے پر سندھ حکومت صرف اعلانات کررہی ہے.اللہ کی ذات سے امید ہے ساحلی مقامات محفوظ رہیں گے میری ٹائم افیئرز کی وزارت کے تحت سمندر میں ماہی گیروں کو روک رہے ہیں زمینی اقدامات سندھ حکومت نے کرنا ہیں.نقل مکانی سمیت دیگر انتظامات کی تیاری کرنی ہوگی ابراہیم حیدری کی جیٹی اور ماہی گیروں کی بستیوں کا برا حال ہے.
سندھ حکومت کی جانب سے جو انتظامات کئے جانے چاہیئے تھے وہ نہیں کئے گئے.کیمپ صرف نوٹیفکیشنز میں قائم ہیں.سندھ حکومت کی تیاری صرف وزیروں کو انچارج لگانے تک ہے.سندھ حکومت نے گذشتہ سال بارشوں میں چار ارب جاری کئے، بارشوں کے بعد کئی ہفتوں بعد پانی اترا .تقریبا تمام ماہی گیر واپس آچکے ہیں.وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اےبھرپور رول پلے کرے گی.ماہی گیروں کو شکار سے منع کیا تو متبادل معاونت فراہم کرنا چاہیئے.فشریز کے پاس ریکارڈ موجود ہے، امداد فراہم کی جائے.پیپلز پارٹی کی حکومت سے قبل سندھ میں پانی کی چوری بیس فیصد تھی.تیرہ برسوں میں پانی کی چوری پینتیس فیصد تک پہنچ گئ .بڑے جاگیردار چھوٹے کاشتکاروں کا پانی چوری کرتے ہیں.پیپلز پارٹی کے وزیر اور سرکاری افسران پانی چوری کرتے ہیں.سندھ میں پانی کی کمی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی کی حکومت ہے.ایسا وقت نا آجائے کہ سندھ کے عوام وزیروں کے گھر کا گھیراؤ کرلیں.سول سوسائٹی اور مخیر حضرات کو ماہی گیروں کی مدد کے لئے آگے آنا چاہیئے.

Comments are closed.