حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں نماز کے وقفے کے لئے قرارداد پیش کر دی

0
20

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں نماز کے وقفے کے لئے قرارداد پیش کر دی.
قرارداد پر جوائنٹ اپوزیشن کے اراکین سمیت حکومتی اراکین نے بھی دستخط کیئے متن قرارداد میں استدعا کی گئی ہے نماز ہمارے دین کا اولیں فریضہ اور ارکانِ اسلام کی بنیاد و اساس ہے۔ نماز کی فرضیت قرآن و حدیث سے واضح اور مسلم ہے اور جان بوجھ کر ایک بھی نماز چھوڑنا ایک سنگین جرم اور سخت گناہ ہے۔ نماز وہ اہم فریضہ ہے جو سفر، بیماری، معذوری حتیٰ کہ حالتِ جنگ میں بھی معاف نہیں۔ ہمارے اس ایوان میں آذان کا وقفہ کیا جاتا ہے مگر نماز کا وقفہ نہیں کیا جاتا۔متن قرارداد میں استدعا کی گئی ہے کہ دوران نماز بھی 15 منٹ کا وقفہ کیا جائے۔

Leave a reply