حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت پر انتقامی کاروائی کا الزام لگا دیا

0
31

حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت پر انتقامی کاروائی کا الزام لگا دیا

باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ نے فارم ہاؤس گرانے کو سندھ حکومت کی انتقامی کارروائی قرار دیدیا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ان کا فارم ہاؤس نہیں بلکہ حلیم عادل شیخ کو ڈی مولش کیا گیا، میمن گوٹھ اور گڈاپ میں فارم ہاوسز مسمار کیے جانے پر ان کے چوکیداروں کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف مقدمے کی درخواست کی گئی ہے۔

کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن بڑی سیاسی ہلچل میں تبدیل، ملیرمیمن گوٹھ اور گڈاپ پر کئی فارم ہاوسزمسمارکیے گئے تو حلیم عادل شیخ اور کارکنوں نےآپریشن کے خلاف احتجاج کیا، سپرہائی وے بلاک کردیا۔ بلاول بھٹو اور وزیراعلی کے خلاف مقدمہ کی درخواست جمع کرا دی۔ پیپلزپارٹی رہنماوں کا کہنا تھا پی ٹی آئی کا دہرا معیار سامنے آیا، پنجاب میں کارروائی ہوتی تو وزیراعظم شاباش دیتے۔ پولیس سے کامیاب مذاکرات کے بعد سپرہائی وے کھول دیا گیا۔

ہفتے کا روز کراچی میں بڑی سیاسی ہلچل لے کر آیا، صبح انسداد تجاوزت سیل نے ملیرمیمن گوٹھ اور گڈاپ میں دھاوا بولا اور آپریشن کرتے ہوئے متعدد فارم ہاوسز مسمار کر دیئے۔ پی ٹی آئی رہنما موقع پر پہنچے تو علاقہ مکینوں اور کارکنان کی جانب سے بھرپوراحتجاج کیا گیا، میشنری پر پتھراو کیا، عملے کو زدوکوب بھی کیا گیا۔

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کادعوی تھا سندھ حکومت نے سیاسی انتقام میں قانونی فارم ہاوسز گرائے۔ جواب پیپلزپارٹی سے بھی فورا آیا، مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی گئی جسے پی ٹی آئی اپوزیشن لیڈر کےخلاف کارروائی کارنگ دے رہی ہے، سعید غنی نے بھی انکی تائیدکی

Leave a reply