کراچی: پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کو مزید 3 مقدمات میں گرفتار کرلیا۔
باغی ٹی وی: حلیم عادل شیخ کو تھانہ فیروز آباد میں 2022 کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ تھانہ ملیر سٹی اور نیو ٹاؤن تھانے میں درج مقدمات میں بھی انہیں گرفتار کیا گیا ہے کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تینوں تھانوں کے تفتیشی افسران کو جیل میں تحقیقات کی اجازت دے دی ہے،مقدمات میں نامزد علی زیدی، عزیز جی جی، اور دیگر پی ٹی آئی چھوڑ چکے ہیں حلیم عادل شیخ کو نامعلوم ملزمان کے خلاف درج مقدمات گرفتار کیا گیا ہےحلیم عادل شیخ کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت منظور ہوچکی ہے-
https://x.com/PTIofficial/status/1737098585068454235?s=20
https://x.com/HaleemAdil/status/1737093428197089545?s=20
دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں حلیم عادل شیخ کی ممکنہ گرفتاری اور خفیہ انکوائریوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں ایف آئی اے اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے اور ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سے آئندہ سماعت پر تحریری جواب طلب کرلیا عدالت نے حلیم عادل شیخ کو کسی بھی گمنام ایف آئی آر اور انکوائری میں گرفتار کرنے سے روک رکھا ہے، عدالت نے اجازت کے بغیر حلیم عادل شیخ کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔