پاکستان کی نصف سے زائد آبادی موٹاپے کا شکار،طبی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد:پاکستان کی نصف سے زائد آبادی موٹاپے کا شکار،طبی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی ،اطلاعات کےمطابق پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کے سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک کی نصف سے زائد آبادی موٹاپے کا شکار ہے۔

پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کی جانب سے کی جانے والی نئی تحقیق نے پاکستانیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جس کے مطابق ملک میں 50 فیصد سے زائد آبادی کا وزن ان کی جسامت کے اعتبار سے زیادہ ہے۔سروے کے مطابق ملک میں نہ صرف بڑوں بلکہ بچوں میں بھی وزن بڑھنے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے یہ تحقیق خطرے کی علامت ہے، صحت مند رہنے کے لیے لوگوں کو روزانہ ورزش اور صحت مند غذا کا استعمال کرنا ہوگا جب کہ بچوں میں بھی جسمانی سرگرمیوں کو بڑھانے کے ساتھ انہیں جنک فوڈ سے دور رکھنا ہو گا۔

ماہرینِ صحت کا مزید کہنا ہے کہ موٹاپے کے باعث عوام کو جان لیوا امراض کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے لہذا بہت ضروری ہے کہ اپنے کھانے پینے کا خاص خیال رکھا جائے اور ورزش کو معمول بنایا جائے۔

Comments are closed.