ٹھٹھہ : میرا معصوم بچہ مجھے دلوایا جائے-حلیماں منگی کی اعلیٰ حکام سے فریاد

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) میرا معصوم بچہ مجھے دلوایا جائے، سندھ پولیس اور سندھ کی عدالتوں سے میرا شوہر میرا بچہ لیکر ہنچاب بھاگ گیا ہے جہاں سے بیٹھ کر وہ مجھ پر اور میرے والدین پر جھوٹے کیس بنوا رہا ہے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ فوری میری مدد کریں حلیماں منگی کی فریاد
مکلی سے تعلق رکھنے والی مسمات حلیماں منگی کی شادی دو سال قبل ٹھری میرواہ ضلع خیرپور کے صداقت منگی سے ہوئی تھی شادی کے کچھ ہی دنوں بعد میرے شوہر نے مجھ پر تشدد شروع کردیا جو میں برداشت کرتی رہی ایک دن نشے کی حالت میں اس نے مجھ پر تشدد کرکے مجھے گھر سے نکال دیا اور میرا معصوم بچہ چھین لیا میں بہت مشکلوں سے اپنے والدین کے پاس پہنچی اور خاندان کے بڑوں کے زریعے بچہ واپس لینے کی کوشش کی جس پر اس نے مجھ پر اور میرے والد پولیس اہلکار نبی بخش منگی پر جھوٹے کیس داخل کئے جو عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا پھر میں نے عدالت کے ذریعے اپنا بچہ واپس لینے کی کوشش کی جب پولیس کی نفری صداقت منگی کے گھر پہنچی تو وہ بچہ لیکر فرار ہوگیا اب میرا شوہر صداقت منگی میرے بچہ کو لیکر پنجاب فرار ہوگیا ہے اور وہاں سے ہم پر جھوٹے کیس داخل کرکے نوٹس بھجوا رہا ہے
مسمات حلیماں نے چیف جسٹس پاکستان چیف جسٹس سندھ اور پنجاب ائی جی سندھ و پنجاب اور دیگر تمام اداروں سے درخواست کی ہے کہ مجھے میرا بیٹا واپس دلوایا جائیے ایک ماں کی فریاد عرش بھی ھلا سکتی ہے خدارامجھے بچہ واپس دلایا جائے.

Leave a reply