ہلکی بارش سے موسم خوشگوار اور ہوگیا
باغی ٹی وی: لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 28 سینٹی گریڈتک رہنےکا امکان ہے،
اس دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان،اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، اٹک، چکوال،جہلم، گوجرانوالہ ، گجرات ، سیالکوٹ ، نارووال، سرگودھا،میانوالی اورخوشاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کل سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک رہے گا جبکہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اکثر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے
وادی کوئٹہ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج صبح ریکارڈ کیے جانے والے درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں موجودہ درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
زیارت 5 ، قلات7 ، سبی 14 ، نوکنڈی 16 جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔