ہلکی بارش سے میونسیپل انتظامیہ کی قلعی کھل گئی

قصور
تحصیل کوٹ رادہاکشن میں ہلکی بارش سے گلیاں بازار جوہڑ میں تبدیل ہو گئے،میونسپیل کوٹ رادہاکشن کی قلعی کھل گئی
تفصیلات کے مطابق ہلکی بارش نے میونسیپل کمیٹی کوٹ رادھا کشن کا پول کھول دیا ہے تین ماہ سے ٹھیکہ ہونے کے باوجود گٹروں کی صفائی نہ کی گئی جس سے کوٹ رادھاکشن کے بیشتر علاقے سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ سے جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگے گلیوں بازاروں میں پانی جمع ہے بچوں عورتوں اور بوڑھوں کو گزرنے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے
شہریوں نے ڈی سی قصور سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگوں کو صفائی جیسی نعمت میسر ہو سکے

Comments are closed.