سپریم کورٹ،حمزہ شہباز کو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا حکم کالعدم قرار

0
28

سپریم کورٹ میں ن لیگی رہنما کو حمزہ شہباز کو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی

سپریم کورٹ نے نیب کیس میں گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا ،سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گرفتاری سے قبل ملزم کو آگاہ کرنے کی قانون میں کوئی شرط نہیں ہے، گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا کاہور ہائیکورٹ کا حکم خلاف قانون ہے،حمزہ شہباز کو گرفتاری سے 10 دن قبل آگاہ کرنے کا حکم عدالتی نظیر کے طور پر استعمال نا کیا جائے، سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا حکم غیر موثر ہونے کی بنیاد پر کیس نمٹا دیا

جسٹس اعجازالا حسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ،لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کو صاف پانی،رمضان شوگر ملز اور آمد سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا حکم دیا تھا

شہباز شریف عدالت پیش،میں اس کیس کی مزید سماعت نہیں کروں گا،جج نے ایسا کیوں کہا؟

جج صاحب ، میں نے یہ کام کیا تو کمر درد شروع ہو گئی، شہباز شریف کا عدالت میں بیان

شہباز شریف کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی

حمزہ شہباز سے سادہ کاغذ پر عدالت میں انگوٹھا کیوں لگوایا گیا، شہباز بھی عدالت پیش

شہباز، حمزہ کی عدالت پیشی، کارکن پولیس سے لڑ پڑے، عدالت نے ن لیگی رہنما کو نکل جانے کا حکم دے دیا

Leave a reply