پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے والد اور سابق گورنر پنجاب گرفتار

0
72

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اپنے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کو گرفتار کو پو لیس کی جانب سے گرفتار کرنے دعویٰ کیا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ خوفزدہ حکومت کے حکم پر میرے والد میاں اظہر کو پولیس نے حراست میں لے لیا، میاں اظہر کو این اے 129 میں ریلی نکالنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ این اے 129 کے کارکن اپنے اپنے مقام سے ریلیاں نکالیں۔حماد اظہر نے کہا ہے کہ بزدل لاڈلے، خوفزدہ حکومت کے حکم پر میرے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، 82 سالہ میاں اظہر کو این اے 129 میں ریلی نکالنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔


اس سے قبل 24 جنوری کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں اشتہاری قرار دیے گئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے گھر لاہور پولیس نےگرفتاری کے لیے چھاپا مارا تھا تاہم حماد اظہر کو پناہ دینے والے ملزم نے انہیں فرار کروا دیا تھا۔یاد رہے کہ حماد اظہر کے والد میاں اظہر قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں، بانی پی ٹی آئی نے آج امیدواروں کو انتخابی ریلیاں نکالنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔پولیس نے پناہ دینے والے 2 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تھا۔ جعفریہ کالونی میں چھاپے کے دوران حماد اظہر کے ساتھیوں نے پولیس کو دیکھ کر شور مچا دیا تھا جس پر پولیس کے پہنچنے تک حماد اظہر فرار ہوگئے تھے۔

Leave a reply