حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس، کس کو دیا گیا؟ اہم خبر

0
28

حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس، کس کو دیا گیا؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے

حماد اظہر کی جگہ شوکت ترین کو وزیر خزانہ بنا دیا گیا ہے ،وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں،شبلی فراز کو وزارت سائنس دے دی گئی ہے،عمر ایوب کو اکنامک افیئر اور خسرو بختیار کو صنعت و پیداوار کا چارج دیا گیا ہے، فواد چوھدری کو وزیر اطلاعات بنایا گیا ہے

واضح رہے کہ چند روز قبل حماد اظہر کو وزیر خزانہ بنایا گیا تھا ،ا سکے بعد اکنامک افیئرز کی کمیٹی قائم کی گئی تھی، حفیظ شیخ کے استعفے کے بعد شوکت ترین کا نام بطور وزیر خزانہ گردش کر رہا تھا جس پر آج عمل ہو گیا، شوکت ترین ماضی میں بھی وزیر خزانہ رہ چکے ہیں، وزیر خزانہ بدلنے پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ حکومت کو وزیر خزانہ ادھار چاہئے،

Leave a reply