مزید دیکھیں

مقبول

ہمیں حرمین کی بندش کی مخالفت کیوں کرنی چاہیے؟ زید حامد

بنگلہ دیشی خاتون مصنف تسلیمہ نسرین کا کہنا ہے کہ کعبہ مساجد اور دیگر مذہبی مقامات بند ہیں عبادات نہیں ہو رہیں خدا ہماری مدد نہیں کرے گا سائنسدان ہماری مدد کریں گے

دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے باعث تمام ممالک نے گذشتہ ماہ سے وبا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کے پیش نظر لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے لوگوں کو غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے کی اور اپنی عبادات گھروں میں کرنے کی ہدایات کی گئیں ہیں جہاں پاکستان میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت نے تمام ثقافتی سرگرمیوں سمیت متعدد اداروں کو بند کر دیا ہے کاروباری زندگی معطل ہوئی ہے وہیں تمام مذہبی مقامات مساجد مدارس حرمین بند ہیں ان میں بھی لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر بنگلہ دیشی خاتون مصنف تسلیمہ نسرین نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اللہ کا گھر کعبہ بند ہے مساجد بند ہیں چرچ کی خدمات ملتوی کردی گئیں کسی بھی نماز ہال میں عبادت کے لئے مزید اجتماعات نہیں ہو رہے

تسلیمہ نسرین نے کہا کہ خدا ہماری مدد نہیں کرے گا سائنس دان ہماری مدد کریں گے ہمیں کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کا انتظار ہے انہوں نے کہا ایک بیترین ایتھیسٹ بننے کا یہ بہترین وقت ہے

تسلیمہ نسرین کی اس پوسٹ پر زید حامد نے اپنا بیان جاری کیا انہوں نے کہا کہ یہ ایجنڈا ہے …

زید حامد نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اس کافرہ نے کھلے دل سے اور سرعام یہ بات کی ہے …

زید حامد نے مزید کہا کہ اس لئے ہمیں حرمین اور مساجد کی بندش کا مقابلہ کرنا ہوگا ….

واضح رہے کہ دنیا بھر میں پھیلے جان لیوا کورونا وائرس کے خوف کے باعث لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا جس کی وجہ سے جہاں کاروباری زندگی معطل ہوئی عوامی اجتماعات تعلیمی اداروں کھیلوں اور ٹرانسپورٹس ، ثقافتی سر گرمیوں اور شوبز سرگرمیوں کو عارضی طور پربند کرنے کا فیصلہ کیا گیا وہیں کعبہ حرمین مساجد مدارس سمیت دیگر مذہبی مقامات بھی بند کر دیئے گئے

سعودی عرب میں لاک ڈاون کرونا کی وجہ سے نہیں کسی اوروجہ سے ہے ،زید حامد