fbpx

ہمارا سوشل میڈیا کا کوئی کارکن یا زمہ دار گرفتار نہیں،ترجمان تحریک لبیک پاکستان

ترجمان تحریک لبیک پاکستان کا کہنا ہے کہ ہمارا سوشل میڈیا کا کوئی کارکن یا زمہ دار گرفتار نہیں،

ترجمان ٹی ایل پی کا کہنا تھا کہ کارکنان سوشل میڈیا پر چلنے والی من گھڑت اور بے بنیاد افواہوں پر کان نہ دھریں،مقصود نامی شخص کا جماعت سے کوئی تعلق نہیں، کسی بھی ریاستی ادارے یا ملک کے خلاف کمپین چلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں، فواد چوہدری اپنی گندی سوچ کی عکاسی سے پر ہیز کریں،تحریک لبیک پاکستان محب وطن جماعت ہے، پی ٹی آئی کی قیادت ملک میں انار کی کاماحول پیدا کررہی ہے پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما اداروں کے خلاف ہر زہ سرائی میں ملوث ہیں،گذشتہ دنوں میں پی ٹی آئی کے جلسے جلسوں اور ریلیوں میں جس طرح اداروں اور افواج پا کستان کے خلاف جو زبان استعمال ہوئی پوری قوم نے دیکھاہے،ملکی تحفظ کے ضامن اداروں کے خلاف مہم جوئی نا قابل معافی عمل ہے ریاستی اداروں پر تنقید اغیار کا ایجنڈا ہے،

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ ایف آئی اے نے اداروں کیخلاف ٹاپ ٹرینڈ چلانے والا سرغنا لاہور سے گرفتار کرلیا مقصود عارف کو سبزازار لاہور گرفتار کیا گیا انکا تعلق تحریک انصاف سے ہے اکیس سو سے زائد اکاؤنٹس اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے تھے پانچ اکاﺅنٹس بلواسطہ یا بلا واسطہ ایک ہی سیاسی جماعت کے ہیں جبکہ 200 سے زائد اکاﺅنٹس بیرون ملک سے چلائے جارہے ہیں ۔

ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ نے سوشل میڈیا پرسکیورٹی اداروں کے خلاف مہم چلانے پر مزید 7 افراد کو گرفتار کیا ہے، جس کے بعد ملزمان کی تعداد 12 ہوگئی ہے جب کہ 9 ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم شخصیات اور حساس اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے معاملے میں ایف آئی اے نے متعدد چھاپے مارے ہیں جس دوران لاہور سے دو، گجرات اور فیصل آباد سے 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے 50 افراد سینکڑوں کی تعداد میں جعلی سوشل میڈیا اکاونٹس آپریٹ کر رہے تھے۔

ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ حرکت میں آگیا حساس اداروں اور انٹیلی جنس بیورو نے لسٹیں ایف آئی اے کو فراہم کر دیں ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مشترکہ چھاپے پچاس ایسے افراد کے لسٹیں ایف آئی اے کو دی گئی جو سینکٹروں جعلی اکاؤنٹس آپریٹ کر رہے ہیں

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟