آپ چندہ اکٹھا کرسکتے ہیں، حکومت چلانا آپ کا کام نہیں ،احسن اقبال کی تنقید

0
34

آپ چندہ اکٹھا کرسکتے ہیں، حکومت چلانا آپ کا کام نہیں ،احسن اقبال کی تنقید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ کرتارپور منصوبہ 17 ارب سے بنایا گیا اور اب کابینہ سے منظوری لی جارہی ہے،

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اسپورٹس کمپلیکس ضابطے کی کارروائیاں مکمل کرکے بنایا گیا، اسپورٹس کمپلیکس منصوبے پر میں جیل کاٹ کر آیا ہوں ، پیشی بھگت رہا ہوں،یہ وہ کیسزہے جوانتقام اور جھوٹ پربنائے گئے ہیں،آج پھر نارووال سپورٹس سٹی کیس میں پیش ہوا ہوں،نارووال سپورٹس سٹی نےتمام ضابطوں کوپوراکیا،پورے ریفرنس میں ایک روپیہ کی مالی بدعنونی ثابت نہ ہوسکی،میری وزارت نے 32 سو ارب روپے کے ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کی نگرانی کی،32 پیسے کا بھی ذاتی فائدہ ثابت کردیں تو میں قوم کا مجرم ہوں گا،شہبازشریف کو7 ماہ جیل میں رکھا گیا ،ہم نے ترقیاتی منصوبوں پر3200 ارب روپے خرچ کیے،پیپرا رولزکے مطابق متعلقہ ادارے نے منظوری دی تھی،

قومی اسمبلی اجلاس میں غیر پارلیمانی زبان کا استعمال،عباسی کی سپیکر کو دھمکی،جے یو آئی کا شکوہ

فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق قرار داد قومی اسمبلی میں پیش

تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں‌ پر نکل آئے،لاہور بند،ملک جام کرنیکا اعلان

پولیس نے ایک بار پھر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی یاد تازہ کر دی،کارکنان پر فائرنگ،شیلنگ،اموات

لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تشدد،بلاول بھی میدان میں‌ آ گئے

کالعدم مذہبی جماعت اور حکومت میں مذاکرات کامیاب،کیا ہوئے فیصلے؟

فرانسسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد ،بڑی سیاسی جماعت کا اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

ساری خرابی وزیراعظم کی ہی پیدا کردہ ، وہ ہی ٹھیک کریں یا گھرجائیں،بلاول

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کوئی آدمی بنیادی حق حاصل نہیں کر سکتا جب تک وہ رشوت نہ دے، پی ٹی آئی کے ممبر کہتے ہیں کہ پنجاب میں سڑکیں ،سکول ،ہسپتال تباہ ہو رہے ہیں، سیکرٹری، کمشنر ،ڈپٹی کمشنر بدل رہے ہیں، پی ٹی آئی ممبر کہتے ہیں پنجاب میں رشوت گردی کا بازار گرم ہے،عمران نیازی نے ملک کے سول ادارے تباہ کردیے ہیں، ہمارے دور کی پیدا کردہ بجلی سے ہمارے مخالفین کے گھر روشن ہیں،عمران خان نے ڈھائی سال میں قرضوں کا بوجھ ڈالا ہے، پنجاب میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے پٹوار خانے تک پیسے بنائے جارہے ہیں،

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آپ چندہ اکٹھا کرسکتے ہیں، حکومت چلانا آپ کا کام نہیں،حکومت ملک کےلیے امتحان ہے، آزمائش ہے،حکومت خسارہ پورا کرنے کےلیے قرض لے رہی ہے،افسران پرجھوٹے مقدمات بنا کر،ہراساں کرکے سول سروس کامورال ختم کردیا ہے،سول سروس افسران ہاتھ پرہاتھ رکھ کر بیٹھ گئے ہیں،انھیں عزت پیاری ہے، پی ٹی آئی والے ہماری بنائی ہوئی موٹروے سے فائدہ اٹھاتے ہیں،

حکومت کے نزدیک قرارداد کی کتنی اہمیت ہے؟ احسن اقبال نے سوال اٹھا دیا

Leave a reply